قومی

PM Modi Renames Adampur Airport: بجٹ کے بعد پنجاب پہنچے وزیراعظم مودی، آدم پور ایئرپورٹ کا نام اب ’شری گرو روی داس مہاراج جی ایئرپورٹ‘، ہلوارا ٹرمینل کا بھی افتتاح

سنت گرو روی داس جی کی 649ویں جینتی کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز پنجاب کے آدم پور ایئرپورٹ کا نیا نام شری گرو روی داس مہاراج جی ایئرپورٹ رکھا۔ پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ 2026 پیش کیے جانے کے چار گھنٹے سے بھی کم وقت بعد وزیراعظم مودی آدم پور پہنچے اور ساتھ ہی لدھیانہ کے ہلوارا ایئرپورٹ پر ٹرمینل بلڈنگ کا ورچوئل افتتاح بھی کیا۔سنت گرو روی داس جی کی 649ویں جینتی کے موقع پر دنیا کے پہلے انسان کے نام سے  آدم پور ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرکے سنت روی داس کے تئیں اپنی عقیدت کو ظاہر کرنا بتایا جا رہا ہے۔ ریاست میں ہوابازی کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط کرتے ہوئے، ہلوارا ایئرپورٹ پر نئی ٹرمینل بلڈنگ نے ریاست کے لیے ایک نیا گیٹ وے فراہم کیا ہے، جو لدھیانہ اور اس کے آس پاس کے صنعتی اور زرعی علاقوں کی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔

لدھیانہ کی کنیکٹیویٹی میں نئی بہتری

لدھیانہ کے پرانے ایئرپورٹ کا رن وے نسبتاً چھوٹا تھا، جو صرف چھوٹے طیاروں کے لیے موزوں تھا۔ بہتر کنیکٹیویٹی اور بڑے طیاروں کو سہولت دینے کے لیے ہلوارا میں ایک نیا سول انکلیوتیار کیا گیا ہے، جہاں ایک طویل رن وے موجود ہے جو اے320 طرز کے طیاروں کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وزیرِاعظم کے پائیدار اور ماحول کے تئیں ذمہ دار ترقی کے وژن کے مطابق، ٹرمینل میں کئی گرین اور توانائی مؤثر خصوصیات شامل کی گئی ہیں، جن میں ایل ای ڈی لائٹنگ، انسولیٹڈ چھت، بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کا نظام، سیوریج اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس، اور لینڈ اسکیپنگ کے لیے ری سائیکل شدہ پانی کا استعمال شامل ہے۔ٹرمینل کا تعمیراتی ڈیزائن پنجاب کی بھرپور ثقافتی وراثت کی عکاسی کرتا ہے، جو مسافروں کو ایک منفرد اور علاقائی طور پر متاثر کن سفری تجربہ فراہم کرتا ہے۔

پی ایم مودی نے آدم پور ایئربیس پر فوجیوں سے کیا تھا تبادلۂ خیال

وزیراعظم نریندر مودی آخری بار 13 مئی 2025 کو آدم پور ایئربیس گئے تھے، جہاں انہوں نے بہادر فضائی جنگجوؤں اور فوجیوں سے گفتگو کی تھی۔ یہ دورہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق کے چند دن بعد ہوا تھا۔ آدم پور اُن ایئر فورس اسٹیشنوں میں شامل ہے جہاں بھارت کے آپریشن سندور کے بعد 9 اور 10 مئی کی درمیانی شب پاکستان نے حملہ کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم وہ اس میں ناکام رہا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Amit Shah wished Pralhad Joshi on his birthday: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’مرکزی وزیر…

1 minute ago

PM Modi extends birthday wishes to Pralhad Joshi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے…

57 minutes ago

Pathankot Infiltration: پٹھان کوٹ سرحد پر بی ایس ایف کی کارروائی، بمیال سیکٹر میں ایک درانداز ہلاک

پنجاب میں گزشتہ چند ماہ کے دوران سرحدی علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کی گئی…

2 hours ago

India vs New Zealand Test: دوسرے سیشن میں گیند بازوں نے کرائی ہندوستان کی واپسی، رچن رویندر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ

ہندوستانی ٹیم نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے۔ پرسدھ کرشنا کی جگہ…

3 hours ago

Azam Khan: بزمِ منور، ایک شام آئین کے نام‘ پروگرام میں اعظم خان نے امر سنگھ اور جیا پردا کو کیا یاد

اعظم خان نے اپنی تقریر میں جیل میں گزارے گئے دنوں کا بھی ذکر کیا۔…

3 hours ago