قومی

PM Modi On Budget 2026-27: صرف تیز رفتار معیشت نہیں، دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننا ہدف: وزیراعظم مودی

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے عام بجٹ 2026-27 پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بجٹ محض تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت کی دستاویز نہیں بلکہ بھارت کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے کی سمت ایک مضبوط اور فیصلہ کن قدم ہے۔ انہوں نے اس بجٹ کو ترقی یافتہ بھارت 2047 کے وژن کی مستحکم بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں نوجوانوں، ناری شکتی اور آتم نربھر بھارت کو مرکز میں رکھا گیا ہے۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ یہ بجٹ اعتماد پر مبنی طرزِ حکمرانی کو عملی شکل دینے والا ہے۔ اس میں مالیاتی خسارے کو محدود رکھنے اور مہنگائی کو قابو میں رکھنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق یہ بجٹ عالمی سطح پر بھارت کے کردار کو نئی طاقت فراہم کرتا ہے اور ملک کو معاشی طور پر مزید مستحکم بنائے گا۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ حکومت کا ہدف ہے کہ بھارت جلد از جلد دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنے۔

پی ایم مودی نے حالیہ عالمی تجارتی معاہدوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے کی گئی بڑی ٹریڈ ڈیلز کا سب سے زیادہ فائدہ ملک کے نوجوانوں کو ملے گا۔ ان معاہدوں کے ذریعے روزگار، صنعت اور اختراعات کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جس سے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر شناخت ملے گی۔ نوجوانوں کو ترجیح دیتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ مختلف شعبوں میں لیڈرز، انوویٹرز اور کری ایٹرز تیار ہوں گے۔ انہوں نے ’’اورنج اکانومی‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقت میں نوجوانوں کے لیے مواقع کے بے شمار دروازے کھلیں گے۔ بجٹ کے ذریعے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا اور سیاحت کے شعبے کو بھی مضبوط کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق بجٹ 2026 کے ذریعے ملک کو مضبوط بنا کر متوازن ترقی کی بنیاد رکھی گئی ہے۔

وزیرِاعظم مودی نے کہا کہ یہ بجٹ آتم نربھر بھارت اور میک اِن انڈیا کے واضح روڈمیپ کو پیش کرتا ہے۔ بجٹ میں سن رائز سیکٹرز کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، جن میں سیمی کنڈکٹر، بایو فیول، ریئر ارتھ منرلز اور ہائی اینڈ ٹیکنالوجی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کے لیے کئی بڑے فیصلے کیے گئے ہیں، جبکہ ٹیئر-2 اور ٹیئر-3 شہروں کی ترقی پر خاص زور دیا گیا ہے۔ آخر میں وزیرِاعظم نے کہا کہ یہ بجٹ ملک کو اقتصادی، سماجی اور عالمی سطح پر مضبوط بنانے کا ذریعہ ثابت ہوگا اور بھارت کو ترقی یافتہ قوم بنانے کے سفر کو نئی رفتار دے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Sibghatullah

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

4 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

5 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

6 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

7 hours ago