قومی

PM Modi pays tribute to Savitribai Phule: پی ایم مودی ،امت شاہ اور دیگر  لیڈروں نے ساوتری بائی پھو لے کو پیش کیا خراج عقیدت، تعلیم، مساوات اور خواتین کے حقوق کے لیے ان کے گراں قدر تعاون کو کیا یاد

نئی دہلی۔ خواتین کو بااختیار بنانے کی علامت اور ملک کی پہلی خاتون ٹیچر ساوتری بائی پھولے کا یوم پیدائش ہفتہ کو منایا جا رہا ہے۔ ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی سرکردہ رہنماؤں نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا اور تعلیم، مساوات اور خواتین کے حقوق کے لیے ان کے گراں قدر تعاون کو یاد کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ساوتری بائی پھولے کی یوم پیدائش پر ہم اس عظیم سماجی مصلح کو یاد کرتے ہیں، جنہوں نے خدمت اور تعلیم کے ذریعے سماجی تبدیلی کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کر دی۔ وہ مساوات، انصاف اور ہمدردی کی قدروں پر مضبوط یقین رکھتی تھیں۔ ان کا ماننا تھا کہ تعلیم سماجی تبدیلی کا سب سے طاقتور ذریعہ ہے اور علم و مطالعے کے ذریعے زندگی میں مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ ضرورت مندوں کے لیے ان کا کام بھی بے حد قابل ستائش ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ساوتری بائی پھولے کو نمن پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خواتین کو تعلیم کے بنیادی حق سے  جوڑ کرخواتین کو بااختیار بنانے کو نئی سمت دی۔ سماجی برائیوں کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے انہوں نے ملک کا پہلا گرلز اسکول قائم کیا اور سماجی اصلاح کی شمع روشن کی۔ ان کی متاثر کن زندگی ہمیشہ قوم کی تعمیر میں رہنمائی کرتی رہے گی۔

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے لکھا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پوری زندگی جدوجہد کرنے والی عظیم سماجی مصلح اور بھارت کی پہلی خاتون معلمہ، محترمہ ساوتری بائی پھولے جی کی یوم پیدائش پر میں انہیں عقیدت کے ساتھ پرنام پیش کرتا ہوں۔ مظلوموں، محروموں اور خواتین کی فلاح کے لیے ان کے بے مثال کام ہمیشہ سماج کی تعمیرِ نو کے لیے ہمیں تحریک دیتے رہیں گے۔

اتر پردیش کے وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’کرانتی جیوتی‘ ساوتری بائی پھولے نے اپنے حوصلے، جدوجہد اور دور اندیشی سے سماج میں تعلیم، مساوات اور خواتین کے حقوق کی بیداری پیدا کی۔ ان کی زندگی سماجی تبدیلی اور انسانی وقار کی علامت ہے۔ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے عمر بھر جدوجہد کرنے والی ساوتری بائی پھولے کو ان کی یومِ پیدائش پر عاجزانہ خراج عقیدت

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

LPU Student Protest: ایل پی یو میں طلبہ کا احتجاج بے قابو، پولیس کے ساتھ جھڑپ، فگواڑا-جالندھر ہائی وے جام، کئی گاڑیاں میں لگائی آگ

لولی پروفیشنل یونیورسٹی کے باہر احتجاج نے اختیار کی پُرتشدد شکل، طلبہ نے نعرے بازی…

9 hours ago

Ashok Singhal Birth Centenary: اشوک سنگھل کی جنم صدی پر گونجا ’رام نام‘، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نوجوانوں سے کیا اپیل

بھارت منڈپم میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اشوک سنگھل…

10 hours ago

Virat Kohli Century: ترواننت پورم میں ’کنگ کوہلی‘ کا طوفان! سنچری جڑ کر ویسٹ انڈیز کو کیا بے حال، ہندوستان نے 8 وکٹ سے ہرایا

 ہندوستان نے وراٹ کوہلی اور کپتان شبھمن گل کی شاندار سنچریوں کی بدولت اتوار کو…

10 hours ago

Amit Shah Congress Challenge: امت شاہ کی کانگریس کو دوٹوک للکار، کہا- بے بنیاد دعوؤں کے بجائے اعداد و شمار کے ساتھ کریں بات

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو کانگریس پر حملہ تیز کرتے ہوئے سابق…

10 hours ago