انٹرٹینمنٹ

Sunny Deol Gets Emotional: میں زیادہ بول نہیں پاؤں گا، بارڈر 2 کے ایونٹ میں سنی دیول والد دھرمیندر کو یاد کر کے ہوئے جذباتی

نئی دہلی : سنی دیول کی مچ اویٹڈ فلم بارڈر 2 اسی ماہ ریلیز ہونے جا رہی ہے اور فلم کی ٹیم نے اس کی پروموشن بھی شروع کر دی ہے۔ بارڈر 2 23 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ جمعہ کو فلم کا گانا گھر کب آؤ گے جیسلمیر میں لانچ کیا گیا، جہاں سنی دیول بھی موجود تھے۔ گانے کی لانچنگ کے دوران سنی نے اپنے والد دھرمیندر کو یاد کیا اور اس لمحے وہ کافی جذباتی نظر آئے۔ایونٹ کے دوران سنی دیول نے کئی سال پہلے بنی فلم بارڈر کی یادیں تازہ کیں اور بتایا کہ یہ فلم انہوں نے اپنے والد دھرمیندر کی فلم حقیقت سے متاثر ہو کر کی تھی۔ اسی موقع پر انہوں نے اپنے والد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ ان کے لیے ایک تحریک رہے ہیں۔

سنی دیول نے کہا کہ آپ سب کیسے ہیں، میں جب سے بارڈر کی ہے تب سے آپ کے خاندان کا ہی حصہ ہوں۔ میں نے بارڈر اس لیے کی کیونکہ جب میں نے اپنے پاپا کی فلم حقیقت دیکھی تو وہ مجھے بے حد پسند آئی۔ اس وقت میں بہت چھوٹا تھا، لیکن جب میں اداکار بنا تو میں نے طے کیا کہ میں بھی پاپا جیسی ایک فلم کروں گا۔ میں نے جے پی دتہ صاحب سے بات کی اور ہم دونوں نے فیصلہ کیا کہ ہم اس موضوع پر ایک فلم بنائیں گے جو بہت پیاری ہو اور سب کے دلوں میں بس جائے۔

اس کے بعد سنی مزید جذباتی ہو گئے اور کہا کہ میں زیادہ کچھ نہیں بول پاؤں گا، میرا دماغ ہلا ہوا ہے۔ وہ اپنے والد دھرمیندر کے انتقال کا حوالہ دے رہے تھے، جنہوں نے 24 نومبر کو 89 سال کی عمر میں دنیا کو الوداع کہا تھا۔ دھرمیندر کو آخری بار اسکرین پر وار ڈراما فلم اکیس میں دیکھا گیا، جو یکم جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔بارڈر 2 سال 1997 میں آئی کلاسک فلم بارڈر کا سیکوئل ہے، جس کی ہدایت کاری انوراگ سنگھ نے کی ہے۔ اس فلم میں سنی دیول کے ساتھ ورون دھون، دلجیت دوسانجھ اور اہان شیٹی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ شائقین اس فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Cockroach Janta Party: سی جے پی احتجاج، گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ، ممبئی میں 50 ہزار افراد کے جمع ہونے کا دعویٰ، کیا ہے تیاری؟

احتجاج سے قبل 2 اکتوبر کی صبح ابھجیت دیپکے باندرہ اسٹیشن پر چائے پیتے بھی…

27 minutes ago

PM Modi Tribute: دو اکتوبر کو پی ایم مودی کی ملک کے عوام سے خاص اپیل! راج گھاٹ پہنچ کر کھادی کے بارے میں کیا کہا؟

گاندھی جینتی پر پی ایم مودی نے راج گھاٹ پہنچ کر باپو کو خراج عقیدت…

43 minutes ago

Bigg Boss 20: بگ باس 20 سے باہر آتے ہی قاضی کی فین ہوئیں ایشا رِکھی، سابق شوہر بادشاہ سے تعلق پر بھی کی بات

سابق شوہر اور ریپر بادشاہ کے ساتھ اپنا نام جوڑے جانے اور اپنی عوامی شبیہ…

1 hour ago

Gandhi Jayanti: مہاتما گاندھی کے نظریات نے پوری دنیا کو کیامتاثر، وزیراعظم مودی نے راج گھاٹ پرباپو کوگلہائےعقیدت کیا پیش

وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا، ’’میرا ماننا ہے کہ جب تک انسانیت کے…

2 hours ago