قومی

KKR to release Mustafizur Rahman: بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کو بنگلہ دیشی تیز گیندباز مستفیظ الرحمن کو ریلیز کرنے کی دی ہدایت

گوہاٹی (آسام): بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کو آئی پی ایل 2026 کے لیے بنگلہ دیشی تیز گیندباز مستفیظ الرحمن کو اپنی ٹیم سے ریلیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔ بی سی سی آئی نے واضح کیا ہے کہ فرنچائز کو متبادل کھلاڑی شامل کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

بی سی سی آئی کا موقف

بی سی سی آئی کے سکریٹری دیوجیت سائیکیا نے اے این آئی سے گفتگو میں کہا کہ حالیہ حالات اور مجموعی صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’بی سی سی آئی نے کے کے آر کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اسکواڈ سے بنگلہ دیشی کھلاڑی مستفیظ الرحمن کو ریلیز کرے۔ اگر فرنچائز کسی متبادل کھلاڑی کی درخواست کرتی ہے تو بی سی سی آئی اس کی اجازت دے گا۔‘‘

بنگلہ دیشی کھلاڑی کی شمولیت پر تنازع

آئی پی ایل میں بنگلہ دیشی کھلاڑی کی شمولیت پر حالیہ دنوں میں سیاسی تنازع پیدا ہو گیا تھا، خاص طور پر بنگلہ دیش میں ہندو اقلیتوں کے خلاف مبینہ مظالم کے تناظر میں اس فیصلے پر شدید ردعمل سامنے آیا۔

مستفیظ الرحمن کی شمولیت پرتنقید

مذہبی رہنما دیوکنندن ٹھاکر نے کے کے آر کے شریک مالک شاہ رخ خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے حالات میں بنگلہ دیشی کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنا قابل اعتراض ہے۔ آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے چیف امام عمر احمد الیاسی نے بھی شاہ رخ خان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ بنگلہ دیش میں ہندوؤں کے خلاف ہونے والے مبینہ مظالم کی مذمت کریں اور مستفیظ الرحمن کو کے کے آر اسکواڈ سے خارج کریں۔ شیوسینا کے رہنما سنجے نروپم نے شاہ رخ خان سے اپیل کی تھی کہ وہ بنگلہ دیشی کھلاڑی کو ٹیم سے ہٹا دیں تاکہ کسی بڑے تنازع سے بچا جا سکے اور قومی مفادات کو نقصان نہ پہنچے۔ کانگریس لیڈر سپریا شرینیت نے اس معاملے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل نیلامی کے پول میں شامل کرنے کی اجازت کس نے دی۔ انہوں نے کہا کہ اس سوال کا جواب بی سی سی آئی اور آئی سی سی کو دینا چاہیے۔

متبادل کھلاڑی کی تلاش

بی سی سی آئی کی مداخلت کے بعد اب کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کو مستفیظ الرحمن کے متبادل کے طور پر کسی مؤثر کھلاڑی کی تلاش کرنا ہوگی تاکہ آئی پی ایل 2026 کے لیے ٹیم کی تیاری متاثر نہ ہو۔ قابل ذکر ہے کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے آئی پی ایل نیلامی میں مستفیظ الرحمن کو 9 کروڑ 20 لاکھ روپے میں خریدا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

4 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

5 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

5 hours ago