وزیراعظم نریندر مودی کا خاص ماہانہ ریڈیو پروگرام ‘من کی بات’ کا ایک اور ایپی سوڈ آج نشر کیا گیا ہے ۔ جس میں وزیراعظم نریندر مودی ملک اور بیرون ملک کے متعدد واقعات کے ساتھ ساتھ حصولیابیوں اور کامیابیوں کا ذکر کیا ہے۔ اس بار وزیراعظم نریندر مودی کے من کی بات میں درجنوں مسلم خواتین کے خطوط ارسال ہوئے تھے ،جن کو دیکھ کر پی ایم مودی کافی خوش ہوئے اور پروگرام کے پروڈیوسر نے ان خطوط کو خاص طور پر من کی بات کا حصہ بنایا اور پی ایم مودی نے بھی اس پر کا فی خوشی کااظہار کیا ۔ بقول وزیراعظم نریندر مودی اس بار بغیر محرم کے حج سے آنے والی خواتین نے پی ایم مودی کو خط لکھ کرشکریہ ادا کیا ہے ۔ پی ایم مودی نے پروگرام کے دوران نہ صرف ان خواتین کے خطوط کا ذکر کیا بلکہ بغیر محرم سفر حج کی اجازت دینے کیلئے سعودی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ پی ایم مودی اپنے من کی بات پروگرام میں کہتے ہیں کہ
من کی بات میں مجھے اس بار کافی تعداد میں ایسے بھی خطوط ملے ہیں جو من کو بہت سکون دیتے ہیں ۔ یہ خطوط ان مسلم خواتین نے لکھی ہیں جو حال ہی میں سفر حج سے واپس لوٹی ہیں ۔ ان کا یہ سفر کئی حوالوں سے بہت خاص ہے۔ یہ وہ خواتین ہیں ، جنہوں نے سفر حج کیا ،وہ بھی بغیر کسی مرد معاون کے یا بغیر کسی محرم کے انہوں نے سفر حج کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ۔ اور یہ تعداد سو پچاس نہیں ہے بلکہ چار ہزار سے زیادہ ہے۔یہ اپنے آپ میں بڑی تبدیلی ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے من کی بات پروگرام میں مزید کہا کہ پہلے مسلم خواتین کو بغیر محرم کے حج کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ میں من کی بات پروگرام کے ذریعے سے سعودی عرب کی حکومت کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس کی اجازت دی۔ بغیر محرم حج پر جا رہی خواتین کیلئے خاص طور پر وومین کوآرڈینیٹر بحال کئے گئے تھے۔
پی ایم موی نے مزید کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں حج پالیسی میں جو تبدیلیاں لائی گئی ہیں ۔ ان کی بھرپورتعریف ہورہی ہے۔ ہماری مسلم ماوں اور بہنوں نے اس بارے میں مجھے بہت کچھ لکھا ہے۔ اب زیادہ سے زیادہ لوگوں کو حج پر جانے کا موقع مل رہا ہے۔ سفر حج سے واپس آئے لوگوں نے، خاص طور پر ہماری ماوں بہنوں نے خط لکھ کر جو دعائیں دی ہیں ،وہ اپنے آپ میں بہت حوصلہ دینےوالا ہے۔
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…