قومی

PM Modi rally in Bengal’s Raiganj: پی ایم مودی کے نام ایک اور ریکارڈ درج،مغربی بنگال کے رائے گنج میں ریلی کرنے والے پہلے موجودہ پی ایم بن گئے نریندر مودی

وزیراعظم نریندر مودی، جنہوں نے منگل 16 اپریل کو مغربی بنگال کے رائے گنج میں لوک سبھا انتخابی ریلی  سے خطاب کیا ہے، ایسا کرنے والے پہلے وزیر اعظم بن گئے ہیں۔ مودی کی ریلی مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے رائے گنج میں روڈ شو کے ایک ہفتہ سے زیادہ عرصے کے بعد ہوئی ہے۔ اپنی انتخابی مہم کے دوران، ممتا بنرجی نے انتخابی حلقے میں تین کلومیٹر طویل پیدل یاترا  کی تھی، راستے میں لوگوں سے ملاقات کی اور ان کا استقبال کیا۔اور اب وزیراعظم نریندر مودی نے رائے گنج میں انتخابی ریلی کرنے کے ساتھ ہی ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے  ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یہ  دعویٰ کیا کہ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے دور حکومت میں بدعنوانی اور جرائم ایک “کل وقتی کاروبار” میں تبدیل ہو گئے ہیں اور الزام لگایا کہ پارٹی نے روہنگیا اور دراندازوں کو ریاست کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی اجازت دی ہے۔دوسری طرف، ریاست کی حکمران جماعت سی اے اے کی مخالفت کر رہی ہے جس کا مقصد مہاجرین کو شہریت فراہم کرنا ہے۔

رائے گنج میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، پی ایم مودی نے دعوی کیا کہ ٹی ایم سی حکومت رام نومی  پرریلیوں کی اجازت نہیں دیتی ہے لیکن “رام نومی ریلیوں میں پتھر پھینکنے کی اجازت دیتی ہے۔ٹی ایم سی کے دور حکومت میں، بدعنوانی اور جرائم بنگال میں ایک مستقل  کاروبار میں تبدیل ہو گئے ہیں۔ ریاست میں بدعنوانی اور جرائم عروج پر ہیں۔ریاست میں سی اے اے کی مخالفت کرنے پر ٹی ایم سی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ ٹی ایم سی نے “روہنگیاؤں اور دراندازوں کو ریاست کی آبادی کو تبدیل کرنے اور ریاست میں امن و امان کے مسائل پیدا کرنے کی اجازت دی ہے۔پی ایم مودی نے آج کی اس ریلی کو تاریخی ریلی بتاتے ہوئے باضابطہ طور پر اس کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی ہے جس میں کیپش لکھا ہے کہ رائے گنج میں ہر طرف بی جے پی نظرآرہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

اے ایم یو اسٹوڈنٹس یونین کی بحالی کے مطالبے کی حمایت، سپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے طلباء کے دھرنے اور بھوک ہڑتال کو حق بجانب قرار دیا

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدراورسپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان…

9 hours ago

Slap Case Delhi: ’یہ دیش تمہارے پِتا جی کا نہیں…‘ پرویش ورما پر برسے اروند کیجریوال، گرفتاری کا کیا مطالبہ

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے پرویش ورما کی گرفتاری کا مطالبہ…

10 hours ago

Iran IRGC Warns US: ایران کے آئی آر جی سی کا امریکی صدر ٹرمپ کو انتباہ، جنگ ہوئی تو تباہی بحر ہند تک پھیلے گی

ایران امریکہ کشیدگی: آئی آر جی سی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے…

10 hours ago