یونین پبلک سروس کمیشن (UPSC) نے سول سروسز امتحان 2023 کا حتمی نتیجہ جاری کر دیا ہے۔ امیدوار اپنا نتیجہ UPSC کی آفیشل ویب سائٹ upsc.gov.in پر دیکھ سکتے ہیں۔ آدتیہ سریواستو نے اس سال امتحان میں ٹاپ کیا ہے۔آدتیہ کے بعد انمیش پردھان دوسرے، ڈونورو اننیا ریڈی تیسرے، پی کے سدھارتھ رام کمار چوتھے اور روحانی پانچویں نمبر پر رہے۔ آپ کو بتادیں کہ اس سال کل 1016 امیدواروں کی تقرری کی سفارش کی گئی ہے، امیدواروں کے نمبرنتائج کے اعلان کے تقریباً 15 دن بعد جاری کیے جائیں گے۔ اس سے قبل یو پی ایس سی سول سروسز امتحان کے لیے انٹرویو 9 اپریل 2024 تک منعقد کیے گئے تھے۔ انٹرویو کا دور 2 جنوری سے شروع ہواتھا۔
گزشتہ چند سالوں کے مقابلے میں اس بار مسلم امیدواروں کے نتائج کافی بہتر نظر آرہے ہیں چونکہ ابتدائی طور پر جو اندازہ لگایا جارہا ہے اس کے مطابق قریب 55 مسلم امیدوار اس میں کامیاب ہوتے دکھائی دے رہیں جن میں جامعہ ملیہ اسلامیہ، زکواۃ فاونڈیشن اور جامعہ ہمدرد کے امیدواروں کی تعداد زیادہ معلوم پڑ رہی ہے۔ حالانکہ حتمی طور پر ناہی تعداد فی الحال بتائی جاسکتی ہے اور ناہی یہ بتایا جاسکتا ہے کہ کس ریاست سے کتنے مسلم بچے اس بار کامیاب ہوئے ہیں ۔البتہ جن کامیاب امیدواروں میں نام کی بنیاد پر مسلم امیدوار ہونے کا اندازہ لگایا جارہا ہے اور جن کی تعداد 55 تک پہنچتی ہوئی نظر آرہی ہے ان کے نام اور رینک کو ذیل میں درج کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ اس کے حتمی ہونے کا دعویٰ بھارت ایکسپریس نہیں کرتا۔ یہ محض اندازہ ہے جو غلط بھی ہوسکتا ہے اور ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ تعداد کم وبیش ہوجائے۔
9: NAUSHEEN
18: WARDAH KHAN
34: ZUFISHAN HAQUE
71: FABI RASHEED
111: ARFA USMANI
157: SYED ADEEL MOHSIN
165: KHAN SAIMA SERAJ AHMED
188: SAYEM RAZA
241: FARHEEN ZAHID
253: AREEBA SAGHIR
278: EHTEDA MUFASSIR
311: NAZISH UMAR ANSARI
312: SYED MUSTAFA HASHMI
317: FATHIMA SHIMNA PARAVATH
323: SHAHIDA BEGUM S
332: HAMID NAVED
339: AREEBA NOMAAN
345: MOHAMMAD HARIS MIR
369: MOHAMMAD FARHAN SEH
374: MD TABISH HASAN
388: GHULAM MAYA DIN
418: ALIFA KHAN
447: DANISH RABBANI KHAN
469: ZOHRA BANU
481: MD ASIM MUJTEBA
507: ABDUL FASAL P V
512: MOHAMMAD AFTAB ALAM
516: SEERAT BAJI
574: AFZAL ALI
659: MOHAMED RISWIN
I 670: NAZIA PARWEEN
677: SYED TALIB AHMED
730: SHOIAB
744: ABDULLAH ZAHID
745: THASLIM M
758: SOPHIA SIDDIQUI
762: MD SHAHANSHAH SIDDIQUE
770: MOHD ASHFAQ
819: ATIF WAQUAR EKRAM ANSARI
822: MD BURHAN ZAMAN
825: GHANCHI GAZALA MOHMADHANIF
826: SYED SADIQUE
839: NAJMA A SALAM
840: RASHIDALI A
845: J ASHIQ HUSSAIN
851: INBA S
852: AHRAS A N
866: HAMSA SHREE N A
1012: MD WARSHID KHAN
1013: AZMAL HUSSAIN
بھارت ایکسپریس
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…