قومی

PM Modi Poses with World Leaders at SCO Reception:پی ایم مودی نے ایس سی او سربراہی اجلاس کے استقبالیہ میں کی شرکت کی، دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ گروپ فوٹو میں ہوئے شامل

وزیرِاعظم نریندر مودی نے اتوار کی شام شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے رسمی استقبالیہ میں شرکت کی، جہاں چینی صدر شی جن پنگ نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ استقبالیہ کے مقام پر پہنچنے پر وزیرِاعظم مودی نے صدر شی اور ان کی اہلیہ پنگ لی یوآن سے مصافحہ کیا اور بعد ازاں عالمی رہنماؤں کے ساتھ گروپ فوٹو میں بھی شریک ہوئے۔ اس یادگار لمحے میں روسی صدر ولادیمیر پوتن بھی موجود تھے۔

ایس سی او سربراہی اجلاس کا باضابطہ آغاز یکم ستمبر کی صبح سے ہوگا، تاہم اس سے قبل وزیرِاعظم مودی نے کئی دوطرفہ ملاقاتیں کیں، جن میں چینی صدر شی جن پنگ سے گفتگو نمایاں رہی۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے بھارت اور چین کی معیشتوں کو عالمی تجارت کے استحکام میں اہم ستون قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط کے فروغ پر بھی اتفاق ہوا، جن میں براہِ راست پروازوں کی بحالی، ویزا سہولت میں بہتری اور کیلاش مانسرور یاترا کی بحالی شامل ہے۔ تجارتی و اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے، سرمایہ کاری میں اضافے اور تجارتی خسارہ کم کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے 2024 میں قازان میں ہونے والی آخری ملاقات کے بعد دوطرفہ تعلقات میں بہتری کو سراہا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ بھارت اور چین ترقیاتی شراکت دار ہیں، نہ کہ حریف اور اختلافات کو تنازعات میں نہیں بدلنے دیا جانا چاہیے۔ اس موقع پر وزیرِاعظم مودی نے صدر شی جن پنگ کو بھارت میں 2026 میں ہونے والے برکس (BRICS) اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔ صدر شی نے دعوت پر شکریہ ادا کیا اور بھارت کی برکس صدارت کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ علاوہ ازیں وزیرِاعظم مودی نے میانمار کے قائم مقام صدر اور فوجی سربراہ، سینئر جنرل مِن آنگ ہیلانگ سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیرِاعظم نے ’پڑوسی پہلے‘، ’ایکٹ ایسٹ‘ اور ہند-بحرالکاہل پالیسیوں کے تحت میانمار سے تعلقات کو اہم قرار دیا۔ دونوں رہنماؤں نے ترقیاتی شراکت داری، دفاعی تعاون، سرحدی تجارت اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Global Protests: دنیا بھر میں کیوں بھڑک رہا ہے عوامی غصہ؟ فرانس سے امریکہ تک سڑکوں پر اترے لوگ

عالمی سطح پر مہنگائی، بے روزگاری، رہائش کے بحران اور تعلیم سے متعلق مسائل کے…

1 hour ago

Amit Shah Punjab Visit: منشیات کے بحران اور انتخابی تیاریوں کے درمیان امت شاہ 20 اکتوبر کو پنجاب کا کریں گے دورہ

منشیات کی اسمگلنگ، منظم جرائم اور آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے درمیان مرکزی وزیر…

2 hours ago