قومی

Threat of landslide increases in Katra: کٹرا میں بڑھا لینڈ سلائیڈ کا خطرہ، انتظامیہ نے تجارتی اداروں کو خالی کرنے کا دیا حکم

کٹرا: جموں و کشمیر کے کٹرا میں حالیہ لینڈ سلائیڈ کے بعد انتظامیہ نے ہوٹلوں اور دھرم شالوں کو خالی کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ انتظامیہ نے لینڈ سلائیڈ کے خدشے کے پیش نظر کٹرا میں تجارتی اداروں کو خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ کٹرا کے دفتر نے اتوار کو یہ حکم جاری کیا۔

علاقے میں لینڈ سلائیڈ اور نقصان کا خطرہ

اس میں کہا گیا ہے کہ کٹرا سب ڈویژن میں حالیہ دنوں میں شدید بارش اور خراب موسم کی وجہ سے بالینی پل اور شنی مندر کے قریب کدمال میں بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈ ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بعض مقامات پر سڑکیں بھی دھنس گئی ہیں۔ اس سے علاقے میں مستقبل میں لینڈ سلائیڈ اور نقصان کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

تمام تجارتی اداروں خالی کرنے کا دیا حکم

کٹرا کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ پیوش دھوترا نے ویشنو دیوی یاترا کے لیے کٹرا آنے والے عقیدت مندوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے بالینی پل سے درشنی دیوڑی اور بالینی برج سے ایشیاء چوک تک کے علاقے میں واقع تمام تجارتی اداروں (جیسے ہوٹل، دھرم شالہ وغیرہ) کو فوری طور پر خالی کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ یہ حکم بھارتی ناگرک سرکشا سنہتا 2023 کی دفعہ 163 کے تحت جاری کیا گیا ہے۔

حکم کے مطابق، ان اداروں کو اس وقت تک خالی رکھا جائے گا جب تک کہ ایگزیکٹیو انجینئر، پی ڈبلیو ڈی (آر اینڈ بی) کٹرا سے حفاظتی سرٹیفکیٹ حاصل نہیں کر لیا جاتا۔ یہ قدم عقیدت مندوں کی حفاظت اور علاقے میں امن عامہ کو برقرار رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے، کیونکہ یہ علاقہ لینڈ سلائیڈ کا خطرہ بن گیا ہے۔

حکم کی خلاف ورزی کرنے پر ہوگی سخت کارروائی

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر پیشگی اطلاع دینا ممکن نہیں تھا اس لیے یہ حکم یکطرفہ طور پر جاری کیا گیا ہے۔ اس حکم کی خلاف ورزی بھارتی نیائے سنہتا 2023 کی دفعہ 223 کے تحت سخت تعزیری کارروائی کی جائے گی۔

لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں تعاون کی اپیل

سب ڈویژنل مجسٹریٹ نے تمام متعلقہ فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس حکم پر عمل کریں اور عقیدت مندوں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں تعاون کریں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

President’s Police Colour: وزیرداخلہ امت شاہ نے اتراکھنڈ پولیس کو باوقار ’صدرجمہوریہ پولیس کلر‘ اعزاز سے نوازا

امت شاہ نے کہا ہے کہ میں دیوبھومی کے عوام کو یقین دلانا چاہتا ہوں…

5 hours ago

Sharad Pawar-Praful Patel Meeting: شرد پوار-پرفل پٹیل کی ملاقات سے مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل، کیا دونوں این سی پی پھر آئیں گی ایک ساتھ؟

اجیت پوارکے انتقال سے پہلے اجیت پوارگروپ اوراین سی پی-شرد چندرپوارکے لیڈران کے درمیان انضمام…

5 hours ago