قومی

Tejashwi calls Nitish a ‘cheat minister’: تیجسوی یادو کا بہار کے وزیر اعلیٰ کے متعلق سخت تبصرہ، نتیش کمار کو کہا ’چیٹ منسٹر‘

پٹنہ: بہار میں ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ میں زبان کی ساری حدیں ٹوٹ گئیں۔ وزیر اعظم مودی کے بارے میں نازیبا تبصرہ کیا گیا۔ اب بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے ’مکھیہ منتری مہیلا روزگار یوجنا‘ کو لے کر نتیش حکومت پر متنازعہ تبصرہ کیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر متنازعہ بیان دیتے ہوئے انہیں ’چیٹ منسٹر‘ کہہ دیا۔ آر جے ڈی لیڈر نے کہا کہ نتیش حکومت کے پاس اپنا کوئی ویژن نہیں ہے۔ بہار کی عوام ان کی چال اور کردار کو سمجھ چکے ہے اور اب تبدیلی لائی گے گی۔

’’نتیش ’چیٹ منسٹر‘ کی طرح کر رہے ہیں کام‘‘

اتوار کو پٹنہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے کہا، ’’وزیر اعلیٰ نتیش کمار تو چیٹںگ کر رہے ہیں۔ ان کا اپنا ویژن تو ہے نہیں۔ وہ وزیر اعلیٰ کی طرح نہیں، بلکہ ’چیٹ منسٹر‘ کی طرح کام کر رہے ہیں۔ ان کے پاس اپنا کوئی ویژن نہیں ہے۔ بہار کی عوام نے ان کی چال اور کردار کو پہچان لیا ہے۔ اب تبدیلی لائے گی۔‘‘

’مکھیہ منتری مہیلا روزگار یوجنا‘ کو ملی منظوری

دراصل، بہار کی کابینہ نے جمعہ کے روز خواتین کے روزگار کے لیے ایک نئی اسکیم ’مکھیہ منتری مہیلا روزگار یوجنا‘ کو منظوری دی ہے۔ اس اسکیم کا بنیادی مقصد ریاست کے تمام خاندانوں کی ایک خاتون کو اپنی پسند کا کام شروع کرنے کے لیے مالی مدد فراہم کرنا ہے۔

اس اسکیم کے بارے میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا تھا، ’’ہم لوگوں نے نومبر 2005 میں حکومت کے قیام کے بعد سے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر کام کیا ہے۔ خواتین کو بااختیار اور خود انحصار بنانے کے لیے کئی اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔ اب خواتین نہ صرف اپنی محنت سے بہار کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہی ہیں، بلکہ اب وہ اپنے خاندانوں کی معاشی حالت کو بھی مضبوط کر رہی ہیں۔ اس مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے، اب ہم لوگوں نے خواتین کے مفاد میں ایک اہم اور بے مثال فیصلہ کیا ہے، جس کے دور رس مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔‘‘

نئی اسکیم کے تحت، مالی امداد کے طور پر، ہر خاندان کی ایک خاتون کو اس کی پسند کے روزگار کے لیے پہلی قسط کے طور پر 10,000 روپے دیے جائیں گے۔ خواہشمند خواتین سے درخواستیں وصول کرنے کا عمل جلد شروع کر دیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Abhijeet Dipke: ابھیجیت دیپکے اور سی جےپی ٹیم کے خلاف پولیس میں شکایت، لگے یہ الزامات

شکایت میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ سرگرمی کو ’پُرامن احتجاج‘ قرار نہیں دیا جا…

37 seconds ago

این آئی اے کیس میں پانچ سال سے زائد عرصے سے زیرحراست محمد شہزاد کمال کو دہلی ہائی کورٹ سے ملی ضمانت

یہ ضمانت ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) کی جانب…

26 minutes ago

Asian Games 2026: انکش پنگھال کا گولڈن پنچ، 6میڈل کے ساتھ ہندوستان کی باکسنگ مہم ختم

انکش پنگھال کے گولڈ کے ساتھ ہی ایشیئن گیمز 2026 میں ہندوستان کی باکسنگ مہم…

42 minutes ago

Gold Smuggling Case: رانیہ راؤ پر پھر کسا شکنجہ، چاروں ملزمان پرتقریباً 270 کروڑ روپے جرمانہ

الزام ہے کہ سونا جسم کے مختلف حصوں، کپڑوں اور جوتوں میں چھپا کر ہندوستان…

1 hour ago