وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی مہایوتی اتحاد کی زبردست جیت کی ستائش کی ہے۔اور انہوں نے اس جیت کو “ترقی کی جیت! گڈ گورننس کی جیت قرار دیا اور کہا کہ متحد ہو کر ہم اور بھی بلند ہوں گے!انہوں نے مزید کہا کہ مہاراشٹر کے میری بہنوں اور بھائیوں کا… خاص طور پر ریاست کے نوجوانوں اور خواتین کا… این ڈی اے کو تاریخی مینڈیٹ کے لیے تہہ دل سے مشکور ہوں۔ یہ پیار اور گرمجوشی بے مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ “میں لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہمارا اتحاد مہاراشٹر کی ترقی کے لیے کام کرتا رہے گا۔ جئے مہاراشٹر!”
وزیراعظم نے پارٹی کارکنوں کی حمایت اور کوششوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے سخت محنت کی، لوگوں کے درمیان گئے، اور ہمارے گڈ گورننس کے ایجنڈے کی وضاحت کی۔واضح رہے کہ مہا یوتی مہاراشٹر میں زبردست جیت کی راہ پر گامزن ہے۔ وہ ریاست کی 288 اسمبلی سیٹوں میں سے 230 پر آگے ہے۔ اپوزیشن مہا وکاس اگھاڑی صرف 51 سیٹوں پر آگے ہے۔
وہیں دوسری جانب پی ایم مودی نے جھارکھنڈ کے انتخابی نتائج پر بھی مختصراً پوسٹ کیا۔ پی ایم مودی نے اپنے پوسٹ میں کہا کہ “میں جھارکھنڈ کے لوگوں کی حمایت کے لئے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہم لوگوں کے مسائل اٹھانے اور ریاست کے لئے کام کرنے میں ہمیشہ سب سے آگے رہیں گے، وزیر اعظم نے جے ایم ایم اور حکمران اتحاد کو ان کی جیت پر مبارکبادبھی پیش کی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں سب سے اچھی کارکردگی بی جے پی کی رہی ہے، جسے…
یہ تنظیم پی ایم مودی کی قیادت میں 2047 تک ہندوستان کو ترقی یافتہ بنانے…
کرکٹ کے لیجنڈ نے کہا کہ ہم نے اچھی بات چیت کی… بات چیت بہت…
کندرکی اسمبلی سیٹ پربی جے پی 31 سال بعد کافی بڑی جیت درج کرتی ہوئی…
وزیر اعظم نے نوٹ کیا کہ رہنماؤں کی آخری ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی…
وزیرنرملاسیتارمن نے کہا کہ ہندوستان کے پاس بھارت فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے)…