قومی

PM Modi On EVM-VVPAT Case: سپریم کورٹ کا فیصلہ اپوزیشن کے منہ پر ایک بڑا طمانچہ ہے،کچھ لوگوں کے خواب چکنا چور ہوگئے:پی ایم مودی

سپریم کورٹ نے جمعہ (26 اپریل) کو ان تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا جس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے ووٹروں کی تصدیق کے قابل پیپر آڈٹ ٹریل (VVPAT) سلپس کے ذریعے ووٹوں کی مکمل تصدیق کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے انتخابات میں بیلٹ پیپرز پر واپس لانے کے مطالبے کو بھی مسترد کر دیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس پر اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا۔بہار کے ارریہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا، “سپریم کورٹ کا فیصلہ اپوزیشن کے منہ پر ایک بڑا طمانچہ ہے۔ اب ہم منہ اٹھا کر دیکھ نہیں پائیں گے۔آج کا دن  جمہوریت کی  فتح کا دن ہے۔ پرانا دور واپس نہیں آئے گا۔ انڈیا اتحاد کے ہر لیڈر کو ملک کے عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔

‘کچھ لوگوں کے خواب چکنا چور ہو گئے’

پی ایم مودی نے مزید کہا کہ “سپریم کورٹ نے آج جو کچھ کہا اس سے کچھ لوگوں کے سارے خواب چکنا چور ہو گئے ہیں۔ آج سپریم  کورٹ نے کہا ہے کہ بیلٹ پیپر دوبارہ نہیں آئے گا۔ کچھ لوگوں نے ای وی ایم کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔ سپریم کورٹ نے ان لوگوں کو تھپڑ مارا ہے جو ای وی ایم کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے، آج جمہوریت کی فتح کا دن ہے۔پی ایم مودی نے مزید کہا کہ آج جب پوری دنیا ہندوستان کی جمہوریت، ہندوستان کے انتخابی عمل، انتخابات میں ٹیکنالوجی کے استعمال کی تعریف کر رہی ہے، تب یہ لوگ اپنے ذاتی مفادات کے لیے ای وی ایم کو بدنام کرنے میں مصروف تھے۔ جمہوریت کو دھوکہ دینے کی مسلسل کوشش کی جا رہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ انڈی اتحاد کے ہر لیڈر نے ای وی ایم کو لے کر عوام کے ذہنوں میں شکوک پیدا کرنے کا گناہ کیا ہے، لیکن آج ملک کی جمہوریت اور بابا صاحب امبیڈکر کے آئین کی مضبوطی کو دیکھیں، آج سپریم کورٹ نے بیلٹ بکس لوٹنے کی نیت  والے لوگوں کو سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے سے زبردست جھٹکا دیا ہے۔آر جے ڈی اور کانگریس اتحاد کو نہ تو ملک کے آئین کی پرواہ ہے اور نہ ہی جمہوریت کی، اس بہانے عوام اور غریبوں کے حقوق  چھین لیے گئے، پولنگ بوتھ لوٹ لیے گئے۔یہ لوگ پھر سے اسی دور میں واپس لے جانا چاہتے تھے لیکن عدالت نے ان کے چہرے پر طمانچہ مارا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Helicopter Crash : ایرانی صدرابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثہ پر وزیر اعظم مودی سمیت عالمی لیڈران کا اظہار افسوس

ایرانی  صدرکے ساتھ پیش آئے اس حا دثہ پر عالمی برادری کے رہنماؤں نے تشویش…

1 hour ago

Himachal Pradesh Lok Sabha Elections 2024: جے رام ٹھاکر کی تیسری فلم ‘کنگنا منڈی کے انگنا’ بھی فلاپ ہوگی، وزیر اعلی سکھو کا نشانہ

وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو نے بلاس پور کے جگت خانہ میں انتخابی مہم چلائی۔…

2 hours ago

MS Dhoni Retirement: دھونی کے ریٹائرمنٹ سے متعلق آگئی بڑی خبر، جانئے کب ریٹائرمنٹ کا دھونی کررہے ہیں اعلان

چنئی سپر کنگزکے باؤلنگ کنسلٹنٹ ایرک سیمنز نے فرنچائز آئیکن ایم ایس دھونی کی تعریف…

2 hours ago

Jammu Kashmir News: ‘مجھے اس بات کا درد ہے کہ …’، کشمیری پنڈتوں کا ذکر کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے مزید کیا کہا؟

پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا، ''درد ہمارے گھر سے شروع ہوا۔…

3 hours ago