قومی

Congress MP Rahul Gandhi: راہل گاندھی نے حکومت کے سامنے رکھے تین مطالبات، دھرمیندر پردھان استعفیٰ دیں، وزیر اعظم مودی مانگیں معافی،…

نئی دہلی : نیٹ پیپر لیک اور امتحانی نظام میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے پر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز یعنی آج  پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے طلبہ سے ان کی بات ہوئی ہے اور طلبہ نے تین ایسے بنیادی مطالبات رکھے ہیں جن پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔راہل گاندھی نے کہا کہ طلبہ کا پہلا اور سب سے اہم مطالبہ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طلبہ کا ماننا ہے کہ تعلیمی نظام میں جوابدہی طے ہونی چاہیے اور موجودہ حالات کے لیے وزیر تعلیم ذمہ دار ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ دھرمیندر پردھان بدعنوان، نااہل اور اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں ناکام رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی کابینہ میں اس بات پر غور کیا جا رہا ہے کہ دھرمیندر پردھان کو وزارت تعلیم سے ہٹا کر کسی دوسری وزارت کی ذمہ داری دی جائے، قابل ذکر بات یہ  ہے کہ ان کے مطابق ایسا کرنا مسئلے کا حل نہیں ہوگا۔

راہل گاندھی نے کہا کہ “دھرمیندر پردھان اب صرف ایک وزیر نہیں رہے بلکہ وہ تعلیمی نظام میں بدعنوانی اور طلبہ کے مستقبل کو پہنچنے والے نقصان کی علامت بن چکے ہیں۔” انہوں نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا سرمایہ اس کے نوجوان اور طلبہ ہیں، لیکن موجودہ صورتحال میں انہی کے مستقبل کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے طلبہ کے دیگر دو مطالبات کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان پر بھی کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں ہے۔ راہل گاندھی کے مطابق دوسرا مطالبہ یہ ہے کہ احتجاج کرنے والے طلبہ کے خلاف مبینہ طاقت کے استعمال اور سخت کارروائی کے ذمہ دار افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔تیسرے مطالبے کے طور پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ملک بھر کے طلبہ سے عوامی طور پر معافی مانگیں۔ راہل گاندھی کا کہنا تھا کہ حکومت کو طلبہ کے خدشات کو سنجیدگی سے لینا چاہیے اور ان کے مستقبل سے جڑے معاملات پر فوری اور مؤثر اقدامات کرنے چاہییں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Pandit Deendayal Upadhyaya: ’انتودیہ اور ایکاتم مانوواد…‘ پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کیا کہا؟

مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے پنڈت دین دیال اپادھیائے کو خراجِ عقیدت…

45 minutes ago

Deendayal Upadhyaya Jayanti: دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر وزیر اعظم نریندر مودی کا پیغام، کہا- ’انتودیہ ہی قوم کی تعمیر کی بنیاد ہے‘

وزیر اعظم نریندر مودی نے پنڈت دین دیال اپادھیائے کو خراجِ عقیدت پیش کیا، کہا-…

1 hour ago

US Navy Uses Laser Weapons: گیمنگ کنٹرولر سے تباہ ہوں گے ایرانی ڈرون! آبنائے ہرمز میں امریکہ نے تعینات کیے ’غیر مرئی‘ لیزر ہتھیار

امریکی فوج ہائی انرجی لیزر ٹیکنالوجی کو حقیقی آپریشنز میں استعمال کر رہی ہے، ڈرونز…

1 hour ago