بھارت ایکسپریس۔
وزیر اعظم نریندر مودی جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ میں منعقدہ برکس سربراہی اجلاس اور یونان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ہفتہ کو ہندوستان واپس آئے۔ اس دوران پی ایم مودی دہلی نہیں گئے بلکہ بنگلور پہنچے۔ جہاں بی جے پی رہنماؤں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ وزیراعظم نے ایئرپورٹ کے باہر عوام سے خطاب بھی کیا۔
سائنسدانوں سے ملاقاتوں کے لئے بے تاب، پی ایم
پی ایم مودی نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ انہوں نے وزیر اعلی سدارامیا اور نائب وزیر اعلی سے کہا ہے کہ وہ صبح سویرے تکلیف نہ اٹھائیں۔ اس وقت میرا ذہن صرف ان سائنسدانوں سے ملاقات کے لئے بے چین ہے جنہوں نے چندریان 3 مشن کو کامیاب بنایا ہے۔
پی ایم او نے سی ایم او کو جانکاری دی
پی ایم مودی نے کہا کہ پی ایم او نے اس کی اطلاع سی ایم او اور راج بھون کو دی تھی۔ کہ وزیراعظم کو لینے آنے کی ضرورت نہیں۔ کیونکہ میں سائنسدانوں سے ملنے کے لئے بے تاب ہوں ۔
“میں سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کرنے آیا ہوں، پریشانی مت ہوں “
لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے سی ایم سدارامیا کو فون نہ کرنے پر اپنی وضاحت دی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سی ایم اور ڈپٹی سی ایم کو نہ آنے کا کہا تھا۔ گورنر سے درخواست بھی کی تھی کہ آپ کو بھی تکلیف نہ ہو۔ میں سائنسدانوں کو سلام کرنے آیا ہوں لیکن انہوں نے تعاون کیا۔ میں اس کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پی ایم مودی نے مزید کہا کہ اگلی بار جب وہ آئیں گے تو سی ایم اور ڈپٹی سی ایم کو اپنے پروٹوکول پر عمل کرنا ہوگا۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…