وزیر اعظم نریندر مودی ان دنوں سری لنکا کے دورہ پر ہیں۔ اس دوران انہوں نے 1996 کا کرکٹ عالمی کپ جیتنے والی سری لنکا کی ٹیم کے اراکین سے ملاقات کی۔ مودی نے اس موقع پر کولمبو میں سنت جئے سوریہ، چمنڈا واس، اروند ڈی سلوا، مارون اتاپٹو اور دیگر کئی سری لنکائی کھلاڑیوں سے بات چیت کی۔
اس ملاقات کے سلسلے میں وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ بھی شیئر کیا۔ اس میں مودی نے لکھا کہ 1996 میں عالمی کپ جیتنے والی سری لنکائی ٹیم کے اراکین سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔ یہ وہی ٹیم ہے جس نے نہ صرف ٹرافی جیتی تھی بلکہ دنیا بھر کے کروڑوں کھیل شائقین کے تخئیل کو زندہ کر دیا تھا۔
وزیر اعظم مودی سے ملاقات کے بعد سری لنکا کے سابق جارحانہ بلے باز سنت جئے سوریہ نے خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے بھی ملاقات کی تصویریں ’ایکس‘ پر ساجھا کیں۔ انہوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا ’’محترم وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کا موقع دینے کے لیے شکریہ۔ یہ حقیقت میں ایک یادگار اور قابل تقلید تجربہ تھا۔ سری لنکا کے لوگ ہمارے سب سے مشکل وقت کے دوران آپ کے اور ہندوستان کے لوگوں کے ذریعہ دی گئی حمایت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے‘‘۔
جئے سوریہ نے ملاقات کے سلسلے میں مزید باتیں کہیں۔ جئے سوریہ نے کہا کہ مودی نے بتایا کہ انہوں نے ہندوستان کو ایک قوم کے طور پر کیسے ترقی دی۔ ہم نے کچھ چیزوں پر بات چیت کی اور کرکٹ کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی۔ اس دوران اس بارے میں بھی چرچا ہوئی کہ انہوں نے کیسے اقتدار سنبھالا اور ملک کو کس طرح آگے لے گئے۔ جئے سوریہ نے کہا کہ نریندر مودی نے ہندوستان کے لیے جو کچھ بھی کیا ہے، اس کے بارے میں انہوں نے تفصیل سے بتایا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
دہلی ہائی کورٹ نے 30 ستمبر کو عمر خالد اور شرجیل امام کی ضمانت کی…
ہندوستانی ٹیم نے پورے میچ میں چین پر اپنا دباؤ برقرار رکھا۔ جارحانہ کھیل کی…
اس شلوک کے مطابق صرف مادی آسائشوں سے زندگی کی حقیقی ترقی ممکن نہیں ہے۔…
سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ…
25 نومبر کو دہلی این سی آر میں آسمان زیادہ تر صاف رہنے کا امکان…
متاثرہ لڑکی کڑکڑڈوما کے کراس ریور مال میں واقع کیفے نمبر 8 میں کام کرتی…