وزیراعظم نریندر مودی دو روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ میں ہیں ،جہاں دوطرفہ امور پر برطانوی حکومت کے ساتھ مذاکرات ومعاہدے ہورہے ہیں ۔ اسی دوران پی ایم مودی کی دیگر پروگراموں میں شرکت بھی درج کی گئی ہے۔ پی ایم مودی نے چیکرز میں بکنگھم اسٹریٹ کلب کے کھلاڑیوں سے ملاقات کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں کچھ تصاویر کے ساتھ ایکس پوسٹ میں لکھا کہ ہندوستان اور برطانیہ کرکٹ کے لیے مشترکہ جذبے سے جڑے ہوئے ہیں۔ چیکرز میں، پی ایم کیئر اسٹارمر اور میں نے بکنگھم شائر اسٹریٹ کرکٹ ہبس کے کھلاڑیوں سے بات چیت کی۔ کھیل کو ہماری قوموں کے درمیان لوگوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دیتے ہوئے دیکھ کر بہت اچھا لگا۔میرے نوجوان دوستوں کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا دستخط شدہ بیٹ بھی دیا۔وہیں وزیراعظم نریندر مودی نے برطانیہ کی میزبانی میں ہونے والے پریمئر لیگ 2025-26 کی ٹرافی کے ساتھ بھی ایک تصویر بنوائی ہے جس میں برطانوی پی ایم بھی نظرآرہے ہیں۔
بتادیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو چیکرز میں اپنے پرتپاک استقبال کے لیے برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کا شکریہ ادا کیا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ان کی بات چیت ہندوستان-برطانیہ تعلقات کو گہرا کرنے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں پی ایم مودی نے کہا کہ ’’چیکرز میں پرتپاک استقبال کے لیے پی ایم کیئر اسٹارمر کا شکریہ۔ ہماری بات چیت تمام شعبوں میں ہندوستان-برطانیہ کے تعلقات کو گہرا کرنے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔‘‘
وہیں آج پی ایم مودی اور کیئر اسٹارمر کی موجودگی میں ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان ایف ٹی اے پر دستخط کیے گئے۔ واضح رہے کہ پی ایم مودی برطانیہ کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ پی ایم مودی نے جامع اقتصادی اور تجارتی معاہدے (سی ای ٹی اے) پر دستخط کو ہندوستان-برطانیہ تعلقات کے ایک نئے باب کے طور پر سراہا ہے۔
ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان ’’تاریخی معاہدہ‘‘ پر کیا خوشی کا اظہار
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر انھوں نے لکھا کہ ’’ہندوستان-برطانیہ اقتصادی شراکت داری میں آج ایک نیا باب شروع ہو رہا ہے! جامع اقتصادی اور تجارتی معاہدے (CETA) پر دستخط تجارت کو بڑھانے، جامع ترقی کو آگے بڑھانے اور کسانوں، خواتین، نوجوانوں، MSMEs اور پیشہ ور افراد کے لیے مواقع پیدا کرنے کے لیے ہماری مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔‘‘
بھارت ایکسپریس
گورکھپور دورے کے دوسرے دن مندر پہنچے نتن نبین، تنظیمی عہدیداروں اور سابق ارکان پارلیمنٹ…
یہ معاملہ کے ایس ٹی پی کے تحت ایم سی روڈ کی توسیع کے کام…
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ایران کی مدد کرنے والے افراد…
کارلوس نصر نے مقابلے میں اپنی تمام چھ کوششیں کامیابی سے مکمل کیں۔ انہوں نے…
مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق، دہلی کے سات مانیٹرنگ اسٹیشنوں…
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…