قومی

Chai Pe Charcha with PM Keir Starmer :پی ایم مودی نے برطانیہ میں نمائش کا کیا مشاہدہ، پی ایم اسٹارمر کے ساتھ چائے پر کی چرچا

وزیراعظم نریندر مودی  دو روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ میں ہیں ،جہاں دوطرفہ امور پر برطانوی حکومت کے ساتھ مذاکرات ومعاہدے ہورہے ہیں ۔ اسی دوران پی ایم مودی کی دیگر پروگراموں میں شرکت بھی درج کی گئی ہے۔ پی ایم مودی  کی آمد کی مناسبت سے چیکرز میں ایک نمائش کا انعقاد کیا گیاتھا جس میں ہندوستان اور برطانیہ دونوں کے ثقافتی ملن کی ایک خوبصورت تصویر دیکھنے کو مل رہی تھی۔ وزیراعظم نے نہ صرف نمائش کا گھوم کر مشاہدہ کیا بلکہ اسی نمائش گاہ میں موجود ایک چائے کے اسٹال پر برطانوی ہم منصب کے ساتھ چائے بھی نوش کی۔ اس نمائش اور چائے پینے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پی ایم مودی نے ایکس پر اپنے پوسٹ میں خوشی کا اظہار کیا اور دونوں ملکوں کے ثقافتی تعلقات کو قدیم بتاتے ہوئے دونوں ممالک کیلئے اہم قرار دیا ۔

بتادیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو چیکرز میں اپنے پرتپاک استقبال کے لیے برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کا شکریہ ادا کیا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ان کی بات چیت ہندوستان-برطانیہ تعلقات کو گہرا کرنے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں پی ایم مودی نے کہا کہ ’’چیکرز میں پرتپاک استقبال کے لیے پی ایم کیئر اسٹارمر کا شکریہ۔ ہماری بات چیت تمام شعبوں میں ہندوستان-برطانیہ کے تعلقات کو گہرا کرنے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔‘‘

وہیں آج پی ایم مودی اور کیئر اسٹارمر کی موجودگی میں ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان ایف ٹی اے پر دستخط کیے گئے۔ واضح رہے کہ پی ایم مودی برطانیہ کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ پی ایم مودی نے جامع اقتصادی اور تجارتی معاہدے (سی ای ٹی اے) پر دستخط کو ہندوستان-برطانیہ تعلقات کے ایک نئے باب کے طور پر سراہا ہے۔

ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان ’’تاریخی معاہدہ‘‘ پر کیا خوشی کا اظہار

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر انھوں نے لکھا کہ ’’ہندوستان-برطانیہ اقتصادی شراکت داری میں آج ایک نیا باب شروع ہو رہا ہے! جامع اقتصادی اور تجارتی معاہدے (CETA) پر دستخط تجارت کو بڑھانے، جامع ترقی کو آگے بڑھانے اور کسانوں، خواتین، نوجوانوں، MSMEs اور پیشہ ور افراد کے لیے مواقع پیدا کرنے کے لیے ہماری مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس

Rahmatullah

Recent Posts

Riyadh Airport Attack: سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر بھیانک حملہ، 12 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی، 11 ہندوستانی بھی متاثر

ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں بھاری جانی نقصان کی…

11 minutes ago

LG Dr. Dinesh Sharma: شری وجئے پورم میں پہلی بار ڈانڈیا مہوتسو کا انعقاد، لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کی شرکت

انڈمان و نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے شاردیہ نوراتری کے مبارک…

29 minutes ago

LG Inaugurated MT IRIS: انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر نے انڈین آئل کے نئے بارج ’ایم ٹی آئرس‘ کا کیا افتتاح

دور دراز جزائر تک ایندھن کی محفوظ اور قابل اعتماد فراہمی کو ملے گی تقویت،…

35 minutes ago

LPU Student Suicide: پنجاب، ایل پی یو کے طالب علم کی خودکشی، پی جی کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ملی لاش، علاقے میں ہلچل

جالندھر میں واقع لوولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) کے 21 سالہ طالب علم کی…

45 minutes ago

Ranji Trophy 2026-27: رنجی ٹرافی، بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کا پھر چلا جادو، سمرن کی سنچری، راہل اور یشسوی فلاپ

محمد شامی نے رنجی ٹرافی 27-2026 میں ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

1 hour ago