وزیر اعظم نریندر مودی نےسوابھیمان پرو کے تحت منعقد کی گئی علامتی شوریہ یاترا کی قیادت کی۔ اس موقع پر نیوز ایجنسی اے این آئی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں وزیر اعظم کو عوام کا ہاتھ ہلا کر اور مسکراتے ہوئے خیرمقدم قبول کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ شوریہ یاترا کے دوران گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل اور نائب وزیر اعلیٰ ہرش سنگھوی بھی موجود رہے۔یہ شوریہ یاترا بہادری، قربانی اور اس ناقابلِ تسخیر حوصلے کی علامت ہے جس نے صدیوں کی آزمائشوں کے باوجود سومناتھ کی عظمت اور وجود کو قائم رکھا۔ اس یاترا کے ذریعے ملک کی قدیم ثقافتی وراثت اور تاریخی شان و شوکت کو یاد کرنے اور نئی نسل تک منتقل کرنے کا پیغام دیا گیا۔ سومناتھ کی مقدس سرزمین پر منعقد یہ تقریب عقیدت، تاریخ اور قومی منظر کو پیش کرتی نظر آئی۔
108 گھوڑوں کے مارچ کے ساتھ شوریہ یاترا اور ترقیاتی ایجنڈا
اتوار کا دن سومناتھ کی شوریہ یاترا کے نام رہا، جس کا آغاز شنکھ سرکل سے ہوا۔ اس یاترا میں 108 گھوڑوں پر مشتمل ایک علامتی مارچ نکالا گیا، جو ایثار، بہادری اور قربانی کی داستان کو زندہ کرتا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی خود اس شوریہ یاترا میں شریک ہوئے، جسے دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں کے دونوں جانب موجود تھے۔شوریہ یاترا کے بعد وزیر اعظم نے صبح تقریباً 10 بج کر 15 منٹ پر سومناتھ مندر کے گربھ گرہ میں خصوصی پوجا اور عبادت انجام دی۔ اس کے بعد انہوں نے ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سومناتھ کی روحانی طاقت، ثقافتی اہمیت اور بھارت کی تاریخی وراثت پر روشنی ڈالی اور اس پیغام کو دنیا بھر تک پہنچانے کی بات کہی۔
سومناتھ میں مذہبی پروگراموں کے اختتام کے بعد وزیر اعظم کا شیڈول ترقیاتی منصوبوں پر مرکوز رہا۔ دوپہر قریب دو بجے وہ راجکوٹ کے مارواڑی یونیورسٹی پہنچیں گے، جہاں کَچھ اور سوراشٹر خطے کے لیے وائبریںٹ گجرات علاقائی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔
اس کانفرنس کو سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔دورے کے آخری مرحلے میں وزیر اعظم احمد آباد پہنچیں گے۔ شام تقریباً 5 بج کر 15 منٹ پر وہ احمد آباد میٹرو کے دوسرے مرحلے کے تحت سیکٹر 10 اے سے مہاتما مندر تک کے باقی حصے کا افتتاح کریں گے، جس سے گاندھی نگر اور احمد آباد کے درمیان آمدورفت مزید سہل اور تیز ہو جائے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو
تقریباً 7.97 لاکھ نئے ووٹر شامل، حتمی فہرست میں 2.01 کروڑ سے زیادہ ووٹر درج،…
مغربی بنگال کے پانی ٹنکی میں بھارت-نیپال سرحد پر انسانی اسمگلنگ کے ایک معاملے میں…
پی ایچ ڈی سی سی آئی کے مطابق ستمبر 2026 میں دیہی علاقوں میں مہنگائی…
راہل گاندھی، اکھلیش یادو اور پرینکا گاندھی سمیت کئی اپوزیشن لیڈر مارچ میں شریک؛ منڈی…
ستمبر 2026 میں خوردہ مہنگائی کی شرح بڑھ کر 5.54 فیصد ہوگئی۔ سبزیوں سمیت کھانے…
دہلی میں احتجاج اور مارچ کے دوران میٹرو اسٹیشنوں کے داخلی اور خارجی دروازے اچانک…