قومی

PM Modi Landed in Jeddah: سعودی عرب پہنچنے کے بعد پی ایم مودی کا پہلا بیان،کہا-ہندوستان اور سعودی عرب کی دوستی مزید مضبوط ہوگی

وزیر اعظم نریندر مودی اپنے دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ جدہ ایئرپورٹ پر پی ایم مودی کا شاندار استقبال کیا گیا۔ پی ایم مودی کا یہ دورہ 40 سالوں میں کسی بھی ہندوستانی  وزیر اعظم کا جدہ کا پہلا دورہ ہے۔ پی ایم مودی آج سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ ولی عہد کی دعوت پر ہونے والے اس دورے سے ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری میں ایک نئے باب کا اضافہ ہونے کی امید ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی اپنے اس دورے کے دوران سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ہندوستان-سعودی عرب اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کی دوسری میٹنگ کی شریک صدارت کریں گے۔ واضح رہے کہ پی ایم مودی جب جدہ پہنچے تو انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ بھارتی کمیونٹی کے لوگوں نے مودی-مودی کے نعرے لگائے اور ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

دوستی مزید مضبوط ہوگی: پی ایم مودی

سعودی عرب پہنچنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس پوسٹ میں کہا کہ میں سعودی عرب کے جدہ پہنچ گیا ہوں۔ اس دورے سے ہندوستان اور سعودی عرب کی دوستی مزید مضبوط ہوگی۔ میں آج اور کل مختلف پروگراموں میں شرکت کا منتظر ہوں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے ایف15لڑاکا طیاروں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے طیارے کو خصوصی اعزاز کے طور پر سیکورٹی فراہم کی۔ وزارت خارجہ نے پی ایم مودی کے طیارے کو سیکورٹی فراہم کرنے والے سعودی جیٹ طیاروں کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ اس اقدام کو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

12 minutes ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

1 hour ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

2 hours ago