PM Modi Kashmir Visit: وزیر اعظم نریندر مودی سری نگر ایئرپورٹ پہنچ گئے ہیں۔ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد پی ایم مودی پہلی بار کشمیر کے دورے پر ہیں۔ کچھ دیر بعد وہ بخشی اسٹیڈیم میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرنے والے ہیں۔
بی جے پی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس میں پارٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے سری نگر پہنچنے سے پہلے ان کے دورے کو لے کر لوگوں میں زبردست جوش و خروش ہے۔ کشمیر وزیراعظم کے شاندار استقبال کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
لوک سبھا انتخابات کو لے کر ہنگامہ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ اس دوران سیاسی جماعتوں کے قائدین کی منحرفی کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔ جموں و کشمیر کی بات کریں تو سابق ڈپٹی سی ایم مظفر حسین بیگ کے بی جے پی میں شامل ہونے کے چرچے تیز ہو گئے ہیں۔ ادھر بڑی خبر سامنے آئی ہے کہ سابق ڈپٹی سی ایم مظفر حسین بیگ اپنی اہلیہ کے ساتھ پی ایم مودی کی ریلی میں پہنچ گئے ہیں۔
بارہمولہ سیٹ سے امیدوار کھڑا کرسکتی ہے بی جے پی
سابق ڈپٹی سی ایم مظفر حسین بیگ کے بارے میں امکان ہے کہ بی جے پی انہیں بارہمولہ سے امیدوار قرار دے سکتی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ حسین بیگ 2019 تک پی ڈی پی کا حصہ تھے جس کے بعد انہوں نے خود کو پارٹی سے الگ کر لیا تھا۔
-بھارت ایکسپریس
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…