قومی

PM Modi joins BRICS ‘family photo’: سترہویں BRICS سربراہی اجلاس کے ’’فیملی فوٹو‘‘ سیشن میں شامل ہوئے وزیرِ اعظم مودی، عالمی اصلاحات اور دہشت گردی کے خلاف اقدام پر دیا زور

وزیرِ اعظم نریندر مودی پیر کو 17ویں BRICS سربراہی اجلاس میں BRICS رکن ممالک، شراکت دار ممالک اور دیگر مہمان لیڈران کے ساتھ ایک ’’فیملی فوٹو‘‘ میں شریک ہوئے۔ یہ اجلاس 6 سے 7 جولائی تک برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں منعقد ہو رہا ہے۔ اجلاس میں برازیل، روس، بھارت، چین، جنوبی افریقہ کے ساتھ ساتھ نئے رکن ممالک مصر، ایتھوپیا، ایران، متحدہ عرب امارات اور انڈونیشیا کے لیڈران بھی شریک ہوئے۔

اس سے قبل وزیراعظم مودی نے برکس سربراہی اجلاس کے افتتاحی اجلاس میں ’’عالمی حکمرانی میں اصلاحات اور امن و سلامتی‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ترقی پذیر ممالک کو پائیدار ترقی کے لیے مالی وسائل اور ٹیکنالوجی کی رسائی میں مزید تعاون کی ضرورت ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’بیسویں صدی کے ادارے، اکیسویں صدی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ناکافی ہیں۔‘‘

وزیر اعظم مودی نے عالمی اداروں میں فوری اصلاحات پر دیا زور

وزیر اعظم مودی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، آئی ایم ایف، عالمی بینک اور WTO جیسے اداروں میں فوری اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہمیں ایک کثیرجہتی اور جامع عالمی نظام کی ضرور ت ہے۔‘‘ اس دوران وزیر اعظم مودی نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ’’یہ صرف بھارت پر نہیں، بلکہ انسانیت پر حملہ تھا۔ دہشت گردوں کو پناہ، مالی مدد یا فروغ دینے والوں سے سختی سے نمٹا جانا چاہیے۔ دہرا معیار اب ناقابلِ قبول ہے۔‘‘ انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’BRICS کو دہشت گردی کے خلاف صفر رواداری کی پالیسی اپنانی چاہیے۔‘‘

 

دریں اثنا ’’کثیرجہتی نظام، معیشت اور مصنوعی ذہانت‘‘ سے متعلق سیشن میں پی ایم مودی نے BRICS کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے چار تجاویز پیش کیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’BRICS ترقیاتی بینک کو دیرپا اور طلب پر مبنی منصوبوں پر کام کرنا چاہیے۔ سائنس اور تحقیق کا مرکز قائم کیا جائے جو عالمی جنوب کے لیے سودمند ہو۔ اہم معدنیات کی سپلائی چین کو محفوظ بنایا جائے۔ مصنوعی ذہانت کے ذمہ دارانہ استعمال کو فروغ دیا جائے اور اس کی نگرانی کے ساتھ جدت پر بھی توجہ دی جائے۔‘‘ اجلاس کے اختتام پر ’ریو ڈی جنیرو اعلامیہ‘ منظور کیا گیا، جس میں عالمی اداروں کی اصلاحات، پائیدار ترقی اور دہشت گردی کے خلاف متحدہ موقف کی توثیق کی گئی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Gwalior Tragic Incident: گوالیار میں بے قابو ٹرک کا قہر، شیتلا ماتا مندر کے قریب کئی دکانوں سے ٹکرایا، 12 افراد ہلاک، 5 کی حالت تشویش ناک

تاریخی شیتلا ماتا مندر میں نوراتری کے دوران لاکھوں عقیدت مند درشن کے لیے پہنچتے…

19 minutes ago

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

10 hours ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

10 hours ago

Kolkata Durga Puja Accident: کولکاتا میں درگا پوجا کے دوران پنڈال گرنے سے بھگدڑ، 17 افراد کی موت، پوجا کمیٹی پر لاپروائی کا الزام

درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…

10 hours ago

Air India Flights: سعودی عرب جانے والی ایئر انڈیا کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ، حوثی باغیوں کی دھمکی کے بعد فیصلہ

ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئر انڈیا اور…

11 hours ago