قومی

PM Modi ISRO Visit: پی ایم مودی نے بنگلورو میں دیا جئے وگیان-جئے انوسندھان کا نعرہ، تھوڑی دیر میں اسرو کے سائنسدان سے کریں گے ملاقات

PM Modi ISRO Visit: وزیراعظم نریندر مودی چاند پر چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ کے بعد سائنسدانوں کو مبارکباد دینے بنگلور پہنچے ہیں۔ دو ممالک کا دورہ مکمل کرنے کے بعد، ہفتہ (26 اگست) کو وزیر اعظم دہلی نہ جاکر سیدھے بنگلورو گئے ہیں۔ پی ایم مودی اسرو ٹیلی میٹری ٹریکنگ اینڈ کمانڈ نیٹ ورک کا بھی دورہ کریں گے، جو اسرو میں سیٹلائٹس کے لانچ اور نگرانی کے لیے بنایا گیا ہے۔

پی ایم مودی نے بنگلورو میں دیا جئے جوان، جئے کسان، جئے وگیان اور جئے انسندھن کا نعرہ

بنگلورو ایئرپورٹ کے باہر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے ایک نیا نعرہ دیا۔ انہوں نے کہا جئے جوان، جئے کسان، جئے وگیان اور جئے انوسندھان۔ بنگلورو پہنچنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے سائنسدانوں کی اتنی بڑی کامیابی کے بعد میں خود کو روک نہیں پایا۔ میں اسی وقت سے پر جوش تھا کہ جلد ملک پہنچوں اور سائنسدانوں سے ملوں اور انہیں مبارکباد دوں۔ پی ایم نریندر مودی نے کہا کہ میں خود کو روک نہیں سکا کیوں کہ میں ملک میں نہیں تھا لیکن میں نے فیصلہ کیا کہ ہندوستان پہنچ کر سب سے پہلے بنگلور جاؤں گا اور اپنے سائنسدانوں سے ملوں گا۔

 

دراصل ہندوستان نے چاند کے جنوبی قطب پر قدم رکھ کر تاریخ رقم کی ہے۔ جس کی بازگشت پوری دنیا میں ہے۔ 23 اگست کی شام 6 بج کر 40 منٹ پر جیسے ہی چندریان 3 چاند پر اترا، پوری دنیا جشن میں ڈوبی ہوئی تھی۔ اسی وقت پی ایم مودی نے ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے سائنسدانوں سے ملاقات کی بات کہی تھی۔ پی ایم مودی اسرو ٹیلی میٹری ٹریکنگ اینڈ کمانڈ نیٹ ورک مشن کنٹرول کمپلیکس میں چندریان -3 مشن میں شامل ISRO ٹیم کے سائنسدانوں سے ملاقات کریں گے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 hours ago