قومی

PM Modi Sydney Speech: آسٹریلیا میں مقیم ہندوستانی نژاد لوگوں کو پی ایم مودی کا بڑا تحفہ،برسبن میں قونصل خانہ کھولنے کا اعلان

PM Modi Sydney Speech: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج آسٹریلیا کے سڈنی میں  ایک کمیونٹی پروگرام سے خطاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں 2014 میں آسٹریلیا آیا تھا تو میں نے آپ سے وعدہ کیا تھا کہ آپ کو 28 سال تک ہندوستان کے کسی وزیر اعظم کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ آج سڈنی میں میں ایک بار پھر حاضر ہوں اور میں اکیلا نہیں آیا ہوں۔ آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانی بھی مر ے ساتھ آئے ہیں۔ اس موقع سے پی ایم مودی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ نیو ساؤتھ ویلز میں بیرون ملک مقیم ہندوستانی کمیونٹی کے بہت سے لوگ عوامی زندگی میں اپنی شناخت بنا رہے ہیں۔ اسی سال مجھے احمد آباد میں ہندوستانی سرزمین پر وزیر اعظم انتھونی البانی کا استقبال کرنے کا موقع ملا۔ آج وہ یہاں “لٹل انڈیا” گیٹ وے کا سنگ بنیاد رکھنے  میں میرے  ساتھ شامل ہوئے  ہیں۔ میں ان کا بے حد شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ایک وقت تھا جب ‘3 سی’ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان تعلقات کی پہچان تھی، تھری سی کا مطلب کامن ویلتھ ،کرکٹ اور کری ہے۔اس کے بعدیہ ‘تھری ڈی’ تھا- یعنی ڈیموکریسی ، ڈائیسپورا اور دوستی اور جب یہ ‘تھری ای’ بنی تو یہ انرجی، اکانومی اور ایجوکشن کے بارے میں تھی، لیکن سچ یہ ہے کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے تعلقات کی اصل گہرائی ان سی، ڈی، ای سے آگے ہے۔ اس رشتے کی سب سے مضبوط اور سب سے بڑی بنیاد دراصل باہمی اعتماد اور باہمی احترام ہے اور اس کے پیچھے اصل وجہ ہندوستانی ڈائیسپورا ہے۔

یوگا، کرکٹ، ماسٹر شف کا ذکر

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمارے زندگی گزارنے کا طریقہ مختلف ہوسکتا ہے لیکن اب یوگا بھی ہمیں جوڑتا ہے۔ ہم ایک طویل عرصے سے کرکٹ سے منسلک ہیں ۔لیکن اب ٹینس اور فلمیں بھی ہمیں جوڑ رہی ہیں۔ ہم مختلف طریقوں سے کھانا تیار کر سکتے  ہیں ، لیکن ماسٹر شیف اب ہمیں متحد کر رہا ہے۔ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ سب نے بھی آزادی کا امرت مہوتسو بڑی شان و شوکت سے منایا ہے۔ ہمارے کرکٹ تعلقات کو 75 سال مکمل ہو چکے ہیں ۔ کرکٹ کے میدان پر مقابلہ جتنا دلچسپ ہوتا ہے، ہماری دوستی اتنی ہی گہری ہوتی ہے۔

بھارت کے پاس صلاحیت اور وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے

ہندوستان کے نوجوانوں کا ذکر کرتے ہوئے پی ایم نے کہا کہ ہندوستان میں صلاحیت کی کمی نہیں ہے۔ بھارت کے پاس وسائل کی بھی کوئی کمی نہیں ہے۔ آج دنیا کی سب سے بڑی اور سب سے کم عمر ٹیلنٹ کی فکٹر ی ہندوستان  میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب گزشتہ سال عظیم کرکٹر شن وارن کا انتقال ہوا تو آسٹریلیا کے ساتھ ساتھ لاکھوں ہندوستانیوں نے بھی سوگ منایا۔ ایسا لگتا تھا جسےا ہم نے کسی اپنے کو کھو دیا ہو۔ آپ سب کا خواب تھا کہ ہمارا ہندوستان بھی ایک ترقی یافتہ ملک بن جائے۔ جو خواب آپ کے  دل میں ہے وہ مرے دل میں بھی ہے۔ اس موقع سے وزیراعظم نریندر مودی نے ایک طرف جہاں برسبین میں بھارت کا نیا قونصل خانہ کھولنے کا اعلان کیا ،وہیں آسٹریلیا میں موجود تمام بھارتیوں سے یہ اپیل کی کہ آپ جب بھی بھارت آئیں ، آسٹریلیا سے کسی نہ کسی دوست کو ساتھ میں ضرور لائیں ۔ آپ تمام ہندوستانی کلچر کے مندوبین ہیں، سفارتکار ہیں اور آپ سب بھارت اور آسٹریلیا کیلئے قیمتی اثاثہ ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

3 hours ago