عظیم سرمایہ کار راجیو جین نے جی کیو جی پارٹنرس ایل ایل سی نے ارب پتی گوتم اڈانی کے گروپ میں اپنی شراکت داری تقریباً 10 فیصد بڑھا دی ہے۔ حالانکہ گروپ کی کس کمپنی میں سرمایہ کی ہے، اس کے بارے میں جانکاری نہیں دی ہے۔ اس سے پہلے راجیو جین کی فرم نے مارچ میں اڈانی گروپ کی 4 کمپنیوں میں 15446 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی تھی۔
یہ وہ وقت تھا جب ہنڈن برگ رپورٹ کی وجہ سے اڈانی گروپ کے شیئروں میں زبردست گراوٹ آئی تھی۔ اس بحران کے دوران راجیو جین پہلے ایسے بڑے سرمایہ کار تھے، جنہوں نے اڈانی گروپ کی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی۔
بڑے سرمایہ کاروں میں شامل ہونے کی خواہش
جی کیو جی پارٹنرس کے راجیو جین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم تجزیہ کی بنیاد پر اڈانی فیملی کے بعد گروپ کے سب سے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ایک بننا چاہتے ہیں۔ ہم پانچ سال کی مدت میں یہ مقام حاصل کرنا چاہیں گے۔ ہم یقینی طور پر اڈانی گروپ کی کسی بھی نئی پیشکش میں حصہ دار بننا چاہیں گے۔ راجیو جین نے کہا کہ اڈانی گروپ میں جی کیو جی کے سرمایہ کاری کی ویلیو تقریباً 3.5 بلین ڈالر ہے۔
53دنوں میں کمائے 10000 کروڑ
جی کیو جی پارٹنرس نے مارچ کے دوران اڈانی گروپ کی جن کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی تھی، وہ اڈانی انٹرپرائزز، اڈانی گرین اینرجی، اڈانی پورٹس اور اڈانی ٹرانسمیشن ہیں۔ 23 مئی تک جی کیو جی کا ان کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی قیمت 25000 کروڑ روپئے کے اوپر ہے۔ مارچ میں اڈانی گروپ کی کمپنیوں میں جی کیو جی کے ذریعہ سرمایہ کاری کئے گئے 15446 کروڑ روپئے سے یہ تقریباً 10 ہزار کروڑ روپئے ہے۔ یہ اضافہ صرف 53 تجارتی سیشن میں ہوئی ہے۔
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…