PM Modi In Pokhran: وزیر اعظم نریندر مودی آج راجستھان کے پوکھرن پہنچے اور پوکھرن فیلڈ فائرنگ رینج میں منعقدہ سہ فریقی مشق “بھارت شکتی” پروگرام میں حصہ لیا اور دیسی ہتھیاروں کی طاقت کا مظاہرہ دیکھا۔ اس موقع پر 30 سے زائد ممالک کے نمائندے بھی موجود تھے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ مشق دیسی ہتھیاروں کی فائر پاور اور تینوں دفاعی افواج کی آپریشنل تیاریوں کو پیش کرنے کے لیے کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے جیسلمیر میں پوکھرن فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہماری بندوقوں، ٹینکوں، لڑاکا جہازوں، ہیلی کاپٹروں، میزائل سسٹم کی گرج جو آپ دیکھ رہے ہیں، یہی تو بھارت شکتی ہے۔ اسلحہ اور گولا بارود، مواصلاتی آلات، سائبر اور خلا سے لے کر، ہم میڈ ان انڈیا کی پرواز کا تجربہ کر رہے ہیں۔ یہی تو بھارت شکتی ہے۔‘‘ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’گزشتہ 10 سالوں میں ہم نے ملک کو دفاعی شعبے میں خود انحصار کرنے کے لیے یکے بعد دیگرے بڑے قدم اٹھائے ہیں۔ ہم نے پالیسی سے متعلق سدھار کیے، اصلاحات کیں، ہم نے نجی شعبے کو شامل کیا، ہم نے MSME اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے مزید کہا، “آج ملک میں اتر پردیش اور تمل ناڈو میں دفاعی کوریڈور بنائے جا رہے ہیں۔ ان میں اب تک 7 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے۔ آج بھارت میں ایشیا کی سب سے بڑی ہیلی کاپٹر بنانے والی فیکٹری نے کام شروع کر دیا ہے۔
بتادیں کہ پروگرام کے حوالے سے پی ایم او کی جانب سے 10 مارچ کو ایک بیان جاری کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ بھارت شکتی کے دوران ملک کو خود انحصار بنانے کی پہل پر مبنی مقامی طور پر تیار کردہ ہتھیاروں کے نظام اور پلیٹ فارم کی ایک سیریز دکھائی جائے گی۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ تینوں فوجیں تقریباً 50 منٹ تک مقامی دفاعی صلاحیتوں کا مربوط مظاہرہ کریں گی۔ تو وہیں یہ بھی بتایا گیا کہ LCA Tejas، ALH MK-4، LCH پرچنڈ، موبائل اینٹی ڈرون سسٹم، BMP-II اور اس کے مختلف نامیکا (ناگ میزائل کیریئر)، T90 ٹینک، دھنش، لائٹ یوٹیلیٹی ہیلی کاپٹر، ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹر۔ 9 وجرا اور پیناکا راکٹ ان نظاموں میں شامل ہیں جن کا اس عرصے میں مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس مشق کے دوران یہ دکھایا جا رہا ہے کہ بھارتی سیکورٹی فورس کسی بھی طرح سے خطرات سے نمٹنے کے لیے کتنی مضبوط ہے۔ واضح رہے کہ اس موقع پر ہندوستانی مسلح افواج کی مربوط آپریشنل صلاحیتوں کو دکھایا جارہا ہے تاکہ یہ ظاہر کیا جاسکے کہ ہندوستان زمین سے لے کر ہوا، سمندری، سائبر اور خلا تک ہر طرح سے خطرات سے نمٹنے کے لیے کتنا مضبوط ہے۔
پی ایم مودی کا آڈیو کلپ وائرل
آپ کو بتاتے چلیں کہ پی ایم مودی کے پوکھرن پہنچنے کا ایک آڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو کو مودی آرکائیو نے شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ، وزیر اعظم نریندر مودی آج پوکھرن کا دورہ کرنے والے ہیں، جہاں وہ سہ فریقی فائرنگ اور ‘بھارت شکتی’ مشق کو دیکھنے والے ہیں۔ آج، ہم سبھی ہندوستان کو دفاعی شعبے میں خود انحصاری کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھتے ہیں، لیکن 26 سال پہلے بھی، وژن اور مشن واضح تھا – 100 فیصد میک ان انڈیا۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے پاس AI ایجنٹ اپنانے کے لیے ایک منفرد ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر ہے، جو…
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…
انارک کے مطابق 2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…
چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…
ہندوستان میں بنیادی افراط زر گزشتہ ایک سال کے دوران معمول پر آ گیا ہے،…
ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…