قومی

Tejas crashes in Jaisalmer: جیسلمیر میںIAF  کے طیارہ میں شدید آتشزدگی، آگ کا گولا بن کر گرا تیجس، پائلٹ نے چھلانگ لگا کر بچائی جان

IAF Tejas Aircraft Crash: راجستھان کے جیسلمیر میں ہندوستانی فضائیہ کے طیارے تیجس کے ساتھ ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ بھارت شکتی جنگی مشق کے دوران یہ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ ایل سی اے تیجس آج منگل (12 مارچ) کے روز ایک آپریشنل ٹریننگ پرواز میں حصہ لینے کے لیے پہنچا تھا۔ حالانکہ، پائلٹ بحفاظت باہر نکل گیا۔ فی الحال حادثے کی وجہ جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔

حادثے کی وجہ جاننے کے لیے جانچ شروع

یہ حادثہ ایسے وقت میں ہوا جب وزیر اعظم نریندر مودی بھارت شکتی جنگی مشق دیکھنے کے لیے پوکھرن فائرنگ رینج میں پہنچے۔ فضائیہ کی جانب سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے یہ جانکاری دی گئی۔ فضائیہ نے کہا، “ہندوستانی فضائیہ کا تیجس طیارہ آج جیسلمیر میں ایک آپریشنل ٹریننگ پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ پائلٹ بحفاظت باہر نکل گیا۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔”

 

آگ کا گولا بن کر گرا تیجس

یہ واقعہ جیسلمیر کی جواہر کالونی کے قریب پیش آیا۔ تیجس آگ کا گولا بن کر ایک گنجان آبادی والے علاقے میں گرا۔ ساتھ ہی ہاسٹل کی دیوار سے بھی ٹکرا گیا۔ اچھی بات یہ رہی کہ اس حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم کو فوری طور پر طلب کیا گیا اور آگ پر قابو پالیا گیا۔ اس سے قبل علاقے میں دھوئیں کے بادل چھائے ہوئے تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔

بتا دیں کہ پوکھرن فائرنگ رینج پہنچنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہماری بندوقوں، ٹینکوں، لڑاکا جہازوں، ہیلی کاپٹروں، میزائل سسٹم کی گرج جو آپ دیکھ رہے ہیں، یہی تو بھارت شکتی ہے۔ اسلحہ اور گولا بارود، مواصلاتی آلات، سائبر اور خلا سے لے کر، ہم میڈ ان انڈیا کی پرواز کا تجربہ کر رہے ہیں۔ یہی تو بھارت شکتی ہے۔‘‘ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’گزشتہ 10 سالوں میں ہم نے ملک کو دفاعی شعبے میں خود انحصار کرنے کے لیے یکے بعد دیگرے بڑے قدم اٹھائے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

35 minutes ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

35 minutes ago

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،11 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

1 hour ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

2 hours ago