وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو اعلیٰ وزراء، سکریٹریوں اور سرکردہ ماہرین اقتصادیات کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی تاکہ ہندوستان کی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے مقصد سے اگلی نسل کی اصلاحات کے روڈ میپ پر تبادلۂ خیال کیا جا سکے۔ اس میٹنگ کے اہم شرکاء میں وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، سڑک ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری، وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان، وزیر خزانہ نرملا سیتارامن اور وزیر تجارت پیوش گوئل کے نام شامل ہیں۔
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’’نیکسٹ جنریشن ریفارمز کے روڈ میپ پر تبادلۂ خیال کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ ہم تمام شعبوں میں تیز رفتار اصلاحات کے لیے پرعزم ہیں، جو زندگی کی آسانی، کاروبار کرنے میں آسانی اور خوش حالی کو فروغ دیں گے۔‘‘
اس اہم میٹنگ میں اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے، بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے اور زیادہ لچکدار اور مستقبل کے لیے تیار ہندوستان کی خاطر گورننس کو مضبوط بنانے کے لیے اسٹریٹجک پالیسیوں اور اصلاحات پر توجہ مرکوز کی گئی۔ واضح رہے کہ پی ایم مودی نے 15 اگست کو لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کرتے ہوئے ’نیکسٹ جنریشن ریفارمز‘‘ اور جی ایس ٹی قوانین پر نظر ثانی کے لیے ایک ٹاسک فورس کی تشکیل کا اعلان کیا تھا اور سیمی کنڈکٹرز سے لے کر فرٹیلائزرز تک کے کئی شعبوں میں ہندوستان کو خود کفیل بنانے پر زور دیا تھا۔ پی ایم مودی کی یہ اہم میٹنگ اسی سمت نمایاں پیش رفت کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ کیا وراٹ کوہلی اور روہت شرما بھی نیوزی…
ابو عاصم اعظمی نے اکھلیش یادو کے ایودھیا دورے پر اٹھائے جانے والے سوالات کا…
حیدرآباد میں پیدا ہونے والے طلعت عزیز کبھی کرکٹر بننے کا خواب دیکھتے تھے، لیکن…
فضائی آلودگی کی صورتحال خراب ہونے کے باعث دہلی اور اس کے آس پاس کے…
اے آئی ایم آئی ایم لیڈر نے کہا کہ اب مسلمان خاموش رہ کر ووٹ…
سہیل احمد بھٹ نے 38ویں منٹ میں پنالٹی پر فیصلہ کن گول کیا، گول کیپر…