قومی

PM Modi Meets Astronaut Shubhanshu Shukla: وزیراعظم نریندر مودی کی خلاباز شبھانشو شکلا سے ملاقات، کہا- ہندوستان کو ان کی کامیابی پر فخر ہے

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) پر جانے والے بھارت کے پہلے خلا باز اور ایئر فورس کے گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا سے اپنی سرکاری رہائش گاہ 7- لوک کلیان مارگ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے انہیں پرتپاک انداز میں خوش آمدید کہا اور ان کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر ان کے ساتھ چلے۔

ملاقات میں تحائف اور تجربات کا تبادلہ

شبھانشو شکلا اسرو کی اسپیس جیکٹ پہنے ہوئے تھے۔ انہوں نے وزیراعظم کو ایگزیوم-4 (Axiom-4) مشن کا پیچ پیش کیا اور ISS  سے لی گئی زمین کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ وزیراعظم مودی نے ایکس پر لکھا: ’’شبھانشو شکلہ کے ساتھ بہت اچھی گفتگو ہوئی۔ ہم نے خلا میں ان کے تجربات، سائنس اور ٹیکنالوجی میں ترقی اور بھارت کے پرعزم گگن یان مشن سمیت کئی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ بھارت کو ان کی اس کامیابی پر ناز ہے۔‘‘

وطن واپسی پر شانداراستقبال

شبھانشو شکلا ہفتہ کے روز بھارت واپس آئے تو دہلی ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا، مرکزی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور اسرو کے چیئرمین ڈاکٹر وی. نارائنن سمیت کئی معزز شخصیات نے ان کا خیر مقدم کیا۔ امکان ہے کہ وہ 22 اور 23 اگست کو قومی یوم خلا کی تقریبات میں شرکت کرنے سے پہلے اپنے آبائی شہر لکھنؤ بھی جائیں گے۔

ایگزیوم-4 مشن اور خلا میں 18 دن

گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا کا ایگزیوم-4 مشن 25 جون کو فلوریڈا سے روانہ ہوا اور اگلے دن ISS پہنچا۔ وہاں انہوں نے 18 دن قیام کے دوران 60 سے زائد سائنسی تجربات اور 20 سے زیادہ آؤٹ ریچ سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ اس مشن میں ان کے ہم سفر خلا بازوں میں پیگی وٹسن (امریکہ)، سلاووز اوزنانسکی-ویسنیوسکی (پولینڈ) اور ٹبور کاپو (ہنگری) شامل تھے۔ وہ 15 جولائی کو بحفاظت زمین پر واپس لوٹے۔

گگن یان مشن کے لیے بھی منتخب

بھارتی فضائیہ کے افسر شبھانشو شکلا کا انتخاب اسرو کے اہم اور پرعزم گگن یان مشن کے لیے بھی کیا گیا ہے۔ یہ مشن بھارت کے لیے ایک بڑی کامیابی تصور کیا جا رہا ہے۔

جذباتی واپسی اور ذاتی تجربات

بھارت واپسی سے قبل شبھانشو نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا: ’’میں ان شاندار لوگوں کو چھوڑ کر اداس ہوں جو اس مشن کے دوران میرے خاندان جیسے بن گئے، لیکن ساتھ ہی میں اپنے دوستوں، اہل خانہ اور بھارت کے سب لوگوں سے دوبارہ ملنے پر بہت پرجوش ہوں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ خلا میں زندگی نے انہیں تبدیلی کی اہمیت سکھائی، جیسا کہ ان کی کمانڈر پیگی وٹسن کہا کرتی ہیں: ’’اسپیس فلائٹ میں واحد مستقل چیز تبدیلی ہے۔‘‘ اپنے سفر کو یاد کرتے ہوئے شبھانشو نے بتایا کہ لانچ سے قبل انہوں نے بالی وڈ کی کلاسک فلم سودیش کا ایک گانا سنا۔ ’’آخرکار زندگی ایک چلتی ٹرین کی طرح ہے — وقت اس کا پہیہ ہے اور ہمیں آگے بڑھتے رہنا ہے۔‘‘

 بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

1 hour ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

1 hour ago