Lok Sabha Elections 2024: وزیراعظم نریندر مودی نے مدھیہ پردیش میں ایک عوامی جلسے کو خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے کانگریس پرجم کرتنقید کی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ریلی کے دوران کہا کہ کانگریس کی ایسی سچائی سامنے آئی ہے جسے سن کر ملک حیران رہ گیا ہے۔ کانگریس چاہتی ہے کہ ایس سی-ایس ٹی کا 15 فیصد کا کوٹہ کاٹ دیا جائے اور مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نافذ ہو۔
وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہمارا آئین واضح طور پر کہتا ہے کہ کسی کو بھی مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں دیا جائے گا۔ خود بابا صاحب امبیڈکر بھی اس کے خلاف تھے۔ وہ اس عزم کو پورا کرنے کے لئے ہر ہتھکنڈے کا استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے 2004 میں آندھرا پردیش میں مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دیا تھا اور بابا صاحب کی پیٹھ میں چھرا گھونپا تھا۔ پھر 2009 کا الیکشن ہو یا 2014 کے الیکشن میں مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا تھا۔ کانگریس کا مقصد ہے کہ یہ کوٹہ مذہب کے ریزرویشن پر نافذ ہو۔
کانگریس نے چھینا او بی سی کا حق
وزیر اعظم مودی نے کانگریس پر او بی سی سماج کے ساتھ دھوکہ کرنے کا بھی الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے غیر قانونی طریقے سے ہوشیاری کی ہے، او بی سی سماج کی آنکھ میں دھول جھونکا ہے۔ انہوں نے مسلمانوں کو ایک ہی کوٹا میں ڈال دیا۔ ایسا کرکے انہوں نے او بی سی کا حق چھین لیا۔ کانگریس نے او بی سی سے ان کا حق چھین لیا ہے۔ کانگریس نے سماجی انصاف کا قتل کیا ہے۔
آپ کی حفاظت کے لئے چاہئے 400 پار سیٹیں: وزیراعظم مودی
وزیراعظم نریندرمودی نے ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جو ریاست میں ہتھکنڈے اپنا رہے ہو۔ ریزرویشن چوری کا جو کھیل آپ کھیل رہے ہو۔ آپ کے منصوبوں پرتالا لگانے کے لئے وزیراعظم کو 400 پارچاہئے۔ مجھے دلتوں، آدیواسیوں، اوبی سی کے ریزرویشن کی حفاظت کرنی ہے۔ میں آپ کو ریزرویشن دے کرہی رہوں گا۔
بھارت ایکسپریس۔
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…