قومی

Rajvir Singh Diler Death: ہاتھرس سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ راجویر دلیر کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال، والد بھی تھے رکن پارلیمنٹ

اتر پردیش کی ہاتھرس لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ راجویر دلیر کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ بی جے پی ایم پی کی علی گڑھ کے ایک اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ اس بار بی جے پی نے ایم پی راجویر دلیر کا ٹکٹ منسوخ کر کے 2024 کے انتخابات میں ہاتھرس سیٹ سے انوپ والمیکی کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ راجویر دلیر نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں ہاتھرس سیٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ راجویر دلیر کے والد بھی ہاتھرس سیٹ سے ایم پی رہ چکے ہیں۔

راجویر دلیر کی موت کے بعد بی جے پی کو لوک سبھا انتخابات سے پہلے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ راجویر سنگھ دلیر گزشتہ کئی دنوں سے بیمار تھے۔ بی جے پی ایم پی راجویر دلیر نے علی گڑھ کے ایک نجی اسپتال میں آخری سانس لی۔ ہاتھرس لوک سبھا سیٹ سے مضبوط دعویداروں میں نام ہونے کے باوجود، وہ اپنے ٹکٹ کٹ جانے سے پریشان تھے۔ بی جے پی ایم پی راجویر دلیر کی موت کے بعد ان کے اہل خانہ ان کی لاش لے کر ان کی علی گڑھ رہائش گاہ پہنچے۔ راجویر دلیر کی موت کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی میں ہلچل ہے۔ بی جے پی ایم پی راجویر دلیر علی گڑھ کے بننا دیوی تھانہ علاقے کی اے ڈی اے کالونی برج وہار میں رہتے تھے۔

راجویر سنگھ دلیر کے والد کشن لال دلیر لگاتار چار بار ہاتھرس سیٹ سے ایم پی رہے تھے۔ انہوں نے 1996 سے 2004 تک ہاتھرس سیٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ پھر سال 2019 میں راجویر دلیر نے اس سیٹ پر بی جے پی کو فتح دلائی۔ ایم پی بننے سے پہلے راجویر دلیر سال 2027 میں علی گڑھ کی اگلاس اسمبلی سے ایم ایل اے بنے تھے، پھر 2019 کے الیکشن میں ہاتھرس سے ایم پی بنے تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

2 hours ago

Haryana Election 2024: شام 5 بجے تک ہریانہ میں 61 فیصد ہوئی ووٹنگ، جانئے کس ضلع میں ہوئی سب سے زیادہ ووٹنگ

ہریانہ میں پہلی بار 5 بڑی سیاسی جماعتیں کانگریس، بی جے پی، جننائک جنتا پارٹی…

5 hours ago

Adani University Celebrates First Convocation: اڈانی یونیورسٹی نے پہلا کانووکیشن کا منایا جشن ، اختراع اور سماجی سرگرمیوں پر زور

اڈانی یونیورسٹی، احمد آباد نے اپنے گریجویٹس کی کامیابیوں کا جشن مناتے ہوئے اپنا پہلا…

5 hours ago