قومی

PM Modi: پی ایم مودی نے بڑھتی گرمی کو لے کر اعلیٰ سطحی میٹنگ کی، محکمہ موسمیات کو دی یہ ہدایات

PM Modi: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپنی رہائش گاہ پر بدلتے ہوئے آب و ہوا پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ آئندہ موسم گرما کے پیش نظر انہوں نے مان سون کی پیشن گوئی، طبی تیاریوں، ربیع کی فصلوں پر موسم کے اثرات، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور آگ سے نمٹنے کے لیے کی گئی تیاریوں کے بارے میں دریافت کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس طرح جاری کی جائے موسم کی پیشن گوئی

پی ایم مودی نے آئی ایم ڈی سےآسانی سے سمجھ میں آنے والے روزانہ موسم کی پیشن گوئی جاری کرنے کے لئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ اسے اس طرح جاری کیا جائے کہ سب سمجھ سکیں۔ اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں وزیر اعظم کو آئی ایم ڈی کی جانب سے آئندہ چند ماہ کے لیے موسم کی پیشن گوئی کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم نے ربیع کی فصلوں پر موسم کے اثرات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

گرمی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اٹھائے جائے یہ اقدام

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اسکولوں سے کہا گیا ہے کہ وہ شدید گرمی کے حالات سے نمٹنے اور بچوں کو موسم کی معلومات دینے کے لیے ملٹی میڈیا لیکچر سیشن کو نافذ کریں۔ ساتھ ہی انہوں نے گرم موسم میں کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں کرنا چاہیے اس حوالے سے ایک آسان پروٹوکول جاری کرنے کی بھی بات کی۔ اس کی تشہیر کے لیے وزیر اعظم نے دیگر طریقوں جیسے جِنگلز، فلموں، پمفلٹس کے استعمال پر بھی زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں- PM Modi: کانگریس کی پالیسی ووٹ حاصل کرو، بھول جاؤ، پی ایم مودی نے ناگالینڈ میں کانگریس پر حملہ کیا

انہوں نے موسم کی پیشن گوئی کی وضاحت کے لیے ٹی وی، نیوز چینل اور ایف ایم ریڈیو پر روزانہ کچھ وقت دینے کی بات بھی کی۔ وزیر اعظم کو موسم گرما کے دوران آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں ان لوگوں نے کی شرکت

انہوں نے فائر ڈپارٹمنٹ کی طرف سے تمام ہسپتالوں میں موک فائر ڈرل کرانے پر بھی زور دیا۔ ساتھ ہی اناج کی ذخیرہ اندوزی کو یقینی بنانے کے لیے بھی کہا گیا۔ اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری، ہوم سیکرٹری، کابینہ سیکرٹری، سیکرٹری محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود، سیکرٹری وزارت صحت و خاندانی بہبود، سیکرٹری ارتھ سائنسز اور ممبر سیکرٹری این ڈی ایم اے نے شرکت کی۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Delhi: مندر میں ایک ہی برادری کے دو گروپوں کے درمیان تصادم، اینٹوں اور پتھروں سے زبردست حملہ

Delhi: دہلی کے جہانگیر پوری علاقے میں ایک مندر میں نوجوانوں کے دو گروپوں کے درمیان…

1 min ago

US Presidential Election 2024: امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع، جانئے نتائج کا کب ہوگا اعلان؟

امریکہ میں کروڑوں ووٹرز پری پول ووٹنگ کے تحت پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔…

23 mins ago

WTC Final 2025: ہندوستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کی راہ ہوئی مشکل، آسٹریلیا کو 0-4 سے ہرانا ہوگا

موجودہ صورتحال یہ ہے کہ اگر جنوبی افریقہ سری لنکا اور پاکستان کو 0-2 سے…

45 mins ago

Jharkhand Elections 2024: خواتین کو 2500 روپے، سلنڈر 450 روپے اور سرنا دھرم کوڈ… جھارکھنڈ کے انتخابات کے لیے آیا I.N.D.I.A. بلاک کا منشور

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سر پر ہیں۔ ایسے میں I.N.D.I.A نے آج اپنا انتخابی منشور…

57 mins ago