وزیر اعظم مودی نے آج نیشنل ہینڈلوم ڈے کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اس شعبے کی قدیم روایت اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنا پیغام شیئر کرتے ہوئے پی ایم مودی نے لکھا کہ ’’نیشنل ہینڈلوم ڈے پر نیک خواہشات! آج کا دن ہماری بُنائی کی بھرپور روایات کو منانے کا دن ہے، جو ہمارے لوگوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو ظاہر کرتی ہے۔ ہمیں ہندوستان کے ہینڈلوم تنوع اور معاش اور خوش حالی کو آگے بڑھانے میں اس کے کردار پر فخر ہے۔‘‘
اس سے قبل وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ایک تفصیلی پیغام میں ملک کی دستکاری کی روایت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے مودی حکومت کی پالیسیوں کا ثمر قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان کی ہینڈلوم انڈسٹری جو کبھی زوال کا شکار تھی، آج نئی توانائی، مقصد اور اعتماد کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ واضح رہے کہ نیشنل ہینڈلوم ڈے ہر سال 7 اگست کو منایا جاتا ہے، جس کا مقصد ہینڈلوم انڈسٹری کی خدمات کا اعتراف، بنکروں کی حوصلہ افزائی، اور قومی سطح پر اس شعبے کے فروغ کو اجاگر کرنا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر امت شاہ نے لکھا کہ ’’نیشنل ہینڈلوم ڈے کے موقع پر تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ ہندوستان کی ہینڈلوم کی روایت دنیا کی قدیم ترین روایتوں میں سے ایک ہے، جو ہماری ثقافتی ثروت اور دستکاری کی علامت ہے۔ کئی دہائیوں تک اس صنعت کو نظر انداز کیا جاتا رہا لیکن مودی جی کی قیادت میں اس شعبے کو نئی توانائی اور مقصد کے ساتھ زندہ کیا گیا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’آج ہندوستان کی ہینڈلوم انڈسٹری نئے اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جو ایک خودانحصار اور وکست بھارت کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…
بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…
اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…
روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…
روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…
وزیر اعظم نریندر مودی نے مسلسل 25 سال تک حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے…