قومی

فلم ادے پور فائلز پر جمعیۃ علماء ہند کی بروقت مداخلت میں کتنی ملی کامیابی؟ 61 قابل اعتراض مناظرفلم سے ہٹائے گئے

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے صدرمولانا سید ارشد مدنی کے ذریعہ شروع کی گئی تین سطحوں پر(سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن، دہلی ہائی کورٹ، سپریم کورٹ) بروقت قانونی جدوجہد کے نتیجہ میں متنازعہ ہندی فلم ’ادے پورفائلز‘ سے کل ملاکر61 قابل اعتراض مناظرفلم سے ہٹا دیئے گئے ہیں۔  مولانا ارشد مدنی کاسب سے بڑا اعتراض نوپورشرما کے اس بیان پرتھا، جو اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اورامہات المومین کے تعلق سے دیا تھا۔ اب فلم سے یہ پورا منظرنامہ کلی طورپرہٹا دیا گیا ہے۔

قابل ذکرہے کہ مولانا ارشد مدنی کی طرف سے داخل پٹیشن پردہلی ہائی کورٹ نے غیرلائنس شدہ اس ٹریلرکا بھی مشاہدہ کیا، جسے فلم کے پروڈیوسرنے غیر قانونی طورپرریلیزکیا تھا، جس میں دیوبند کا حوالہ ہی نہیں تھا بلکہ نوپورشرما کا وہ قابل اعتراض بیان بھی شامل تھا، جواس نے 2022 میں دیا تھا، گزشتہ 10 جولائی کواپنے ایک حکم نامہ میں دہلی ہائی کورٹ نے فلم کے ٹریلرکی ریلیزاورغیرقانونی طورپراسے ریلیزکرنے کے خلاف قانونی اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی، اس حوالہ سے مولانا مدنی کویقین ہے کہ حکومت مذکورہ ہدایت کے مطابق فلم پروڈیوسرکے خلاف قانونی کارروائی کرے گی، ہرچند کے سنسربورڈ نے 55 مناظرکوکٹ کرنے کے بعد فلم کوسرٹیفکیٹ دے دیا تھا، لیکن بعد میں مولانا ارشد مدنی کے نوپورشرما کے بیان سے متعلق سخت اعتراض کومرکزی حکومت نے بھی تسلیم کرلیا اور21 جولائی کوہی اسے فلم سے نکال دینے کی ہدایت بھی دے دی تھی، مگراب حکومت کی طرف سے مزید 5 مناظر کو فلم سے نکال دینے کی ہدایت دی گئی ہے، یہاں تک کہ فلم کے ساتھ جواعلان دست برداری جاتا ہے اس میں بھی ترمیم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مسلمانوں کی شبیہ کو داغدار کرنے کا الزام

اس سلسلہ میں مزید قانونی چارہ جوئی کے نتیجہ میں یعنی 6 اگست 2025 کوایک تازہ حکم نامہ جاری ہوا ہے، جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ نوپورشرما کے بیان سے جڑے ہوئے دوسرے قابل اعتراض مناظربھی فلم کے پروڈیوسرنے رضا کارانہ طورپرفلم سے ہٹا دیئے ہیں۔ بلاشبہ یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ واضح رہے کہ اس پوری فلم میں مسلمانوں کی شبیہ کوداغداربنا کرپیش کیا گیا تھا۔ مولانا مدنی نے اس کی سخت مذمت کی تھی اوراس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغازبھی کیا تھا اگرچہ فلم سے اشتعال انگیزاورتوہین آمیزمناظرالگ کئے جا چکے ہیں۔ تاہم یہ توقع تھی کہ حکومت اس فلم کا سرٹیفکیٹ رد کردے گی، مگرایسا نہیں ہوا۔

قابل اعتراض مناظر فلم سے ہٹا دیئے گئے

اس سلسلہ میں مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ فلم سے تمام قابل اعتراض مناظرنہ صرف ہٹا دیئے گئے ہیں بلکہ مرکزی حکومت نے ہمارے اعتراض کودرست ٹھہراتے ہوئے کئی دوسرے مناظرکوبھی فلم سے نکالنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب فلموں میں مسلمانوں کوغلط ڈھنگ سے پیش کرنے کا ایک ٹرینڈ سا چل پڑا ہے۔ اس فلم سے متعلق ہوئی قانونی لڑائی اوراس کا ماحصل ایسے فلم سازوں کے لئے ایک سخت تنبیہ ہے، جواس طرح کی فلمیں بنا کرفرقہ پرست طاقتوں کو خوش کرنے کی مذموم خواہش کے تحت ملک کے امن واتحاد اورفرقہ وارانہ یکجہتی کونقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں، ایک بڑا سبق ملے گا اوریہ اس بات کا اعلان بھی ہے کہ اظہارکی آزادی کے نام پرآپ کسی فرد، برادری یا قوم کے مذہبی جذبات کوٹھیس نہیں پہنچا سکتے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Rahul Gandhi First Reaction After Detained: حراست سے رہائی کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا-پارلیمنٹ، سڑک اور جنتر منتر پر مضبوطی سے ڈٹے ہیں‘

الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…

30 minutes ago

Smriti Mandhana: کپتانی ملنے کے بعد اسمرتی مندھانا کا ہرمن پریت کور کے نام پیغام، کہا- مل کر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…

48 minutes ago

Ajit Agarkar Farewell: ’تاریخ آپ کے ساتھ زیادہ نرمی برتے گی‘، اگرکر کی رخصتی پر گمبھیر کے ایک جملے نے کھینچی توجہ

اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…

56 minutes ago

CM Hemant Soren Mother Passes Away: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی والدہ روپی سورین کا انتقال، سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر

روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…

2 hours ago

Russia-Ukraine War: روس کا بڑا فضائی حملہ، کیف سمیت 12 علاقوں میں تباہی، 4 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…

2 hours ago