آج نیشنل ہینڈلوم ڈے کے موقع پر وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک تفصیلی پیغام میں ملک کی دستکاری کی روایت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے مودی حکومت کی پالیسیوں کا ثمر قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان کی ہینڈلوم انڈسٹری جو کبھی زوال کا شکار تھی، آج نئی توانائی، مقصد اور اعتماد کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر امت شاہ نے لکھا کہ ’’نیشنل ہینڈلوم ڈے کے موقع پر تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ ہندوستان کی ہینڈلوم کی روایت دنیا کی قدیم ترین روایتوں میں سے ایک ہے، جو ہماری ثقافتی ثروت اور دستکاری کی علامت ہے۔ کئی دہائیوں تک اس صنعت کو نظر انداز کیا جاتا رہا لیکن مودی جی کی قیادت میں اس شعبے کو نئی توانائی اور مقصد کے ساتھ زندہ کیا گیا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ’’قومی ہینڈلوم ڈے مناتے ہوئے ہم ان تبدیلی کے اقدامات کو تسلیم کرتے ہیں جو کہ سوت کی سبسڈی اور ویور مدرا اسکیم سے لے کر ٹیکسٹائل پارکس کے قیام، پروڈکٹ سرٹیفیکیشن، مارکیٹنگ سپورٹ اور جی ای ایم (گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس) پر بنکروں کی آن بورڈنگ تک نمایاں ہیں۔ ان کوششوں نے نہ صرف اس صنعت کو ترقی دی ہے بلکہ ملک بھر میں بے شمار خواتین کو بااختیار بنایا ہے۔ ہندوستانی انسٹی ٹیوٹ آف ہینڈلوم ٹیکنالوجی کی توسیع اور وشوکرما اسکیم کے تحت ہنر کی ترقی نے روایتی کاریگروں کو عالمی معیار کی تربیت دی ہے، جس سے اس شعبے کی ریڑھ کی ہڈی مضبوط ہوئی ہے۔ آج ہندوستان کی ہینڈلوم انڈسٹری نئے اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جو ایک خودانحصار اور وکست بھارت کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔‘‘
واضح رہے کہ نیشنل ہینڈلوم ڈے ہر سال 7 اگست کو منایا جاتا ہے، جس کا مقصد ہینڈلوم انڈسٹری کی خدمات کا اعتراف، بنکروں کی حوصلہ افزائی، اور قومی سطح پر اس شعبے کے فروغ کو اجاگر کرنا ہے۔ آج جب دنیا پائیدار اور ہاتھ سے بنی مصنوعات کی قدر کو سمجھ رہی ہے، ہندوستان کی ہینڈلوم انڈسٹری کو عالمی منظرنامے پر ایک نئی شناخت مل رہی ہے۔ حکومت کا عزم صرف روایت کو زندہ رکھنے کا نہیں بلکہ اسے ترقی، روزگار اور خود انحصاری کے زمرے میں شامل کرنے کا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…
بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…
اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…
روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…
روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…
وزیر اعظم نریندر مودی نے مسلسل 25 سال تک حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے…