قومی

PM Modi gave Gita to Putin Kangana Ranaut called it amazing: پی ایم مودی نے پوتن کو دی ترجمہ شدہ گیتا ، کنگنا رناوت نے اسے ’حیرت انگیز ‘قرار دیا؛ راہل گاندھی کو  بھی بنایا تنقید کا نشانہ

روسی صدر ولادیمیر پوتن دو روزہ بھارت دورے پر ہیں۔ اس دوران وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں تحفے کے طور پر ترجمہ شدہ گیتا پیش کی۔ وزیراعظم کی جانب سے گیتا پیش کیے جانے پر بالی ووڈ اداکارہ اور منڈی سے لوک سبھا کی رکنِ پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے اپنی رائے ظاہر کی ہے اور اسے ایک شاندار قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم سناتن دھرم اور بھارتی تہذیب کے سفیر ہیں۔ جمعہ کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے کنگنا نے کہا کہ گیتا ہمارے ملک کی ثقافتی دھروہر ہے اور ہمارے وزیراعظم سناتن دھرم اور بھارتی ثقافت کے حقیقی سفیر ہیں۔ گیتا میں جو لکھا ہے وہ سچ ہے، وہ سناتن ہے، جو ہمیں اچھے کرم کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ گیتا میں جنگ، کرم، اپنے–پرائے جیسے موضوعات پر جو کچھ لکھا ہے، اگر صدر پوتن اسے پڑھیں گے تو ان کا رشتہ ہماری تہذیب، ہمارے دھرم اور بھارت کے لوگوں سے اور زیادہ گہرا ہو جائے گا۔ کنگنا رناوت نے کہا کہ پوتن پہلے ہی یہ کہہ چکے ہیں کہ ہمارا ملک بہت خوش قسمت ہے کہ اسے نریندر مودی جیسے وزیراعظم ملے ہیں اور انہی کے ہاتھوں ملی گیتا انہیں زندگی کو دیکھنے کا ایک نیا نظریہ دے گی۔

بھارت–روس کے رشتوں میں نئی مضبوطی

بتایا جاتا ہے کہ روس اور بھارت کے تعلقات تجارتی ہونے کے ساتھ ساتھ ثقافتی اعتبار سے بھی مضبوط ہیں۔ 1947 میں قائم ہونے والی اس بنیاد کو شریمَد بھگود گیتا کے تحفے نے مزید مستحکم کر دیا ہے، کیونکہ یہ صرف ایک گرنتھ نہیں بلکہ ہمارے ملک کی اصل وراثت ہے، جو صدیوں سے نسل در نسل علم کے طور پر منتقل ہوتی آئی ہے۔

کنگنا نے راہل گاندھی  کو بنایا تنقید کا نشانہ

اس سے پہلے کنگنا نے لیڈر آف اپوزیشن راہل گاندھی کے اس بیان پر سخت ردِعمل ظاہر کیا تھا جس میں انہوں نے غیر ملکی مہمانوں سے ملاقات کی روایت ختم کیے جانے کی بات کہی تھی۔ کنگنا نے کہا تھا کہ حکومت کے اپنے کام کرنے کے طریقے ہوتے ہیں، لیکن جہاں تک راہل گاندھی کا تعلق ہے، ان کے خود کے دیش بھکت ہونے پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔ اٹل جی بہت بڑے دیش بھکت تھے اور وہ اپوزیشن میں رہ کر بھی ملک کی نمائندگی کرتے تھے۔ اگر راہل گاندھی اپنا موازنہ اٹل بہاری جی سے کر رہے ہیں تو بہتر ہے کہ وہ بی جے پی میں شامل ہو جائیں۔ قابلِ ذکر ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے بھارت آنے سے پہلے راہل گاندھی نے مرکزی حکومت پر حملہ کیا تھا اور کہا تھا کہ موجودہ حکومت نے لیڈر آف اپوزیشن کے غیر ملکی مہمانوں سے ملنے کی روایت ختم کر دی ہے، جبکہ پہلے کی حکومتوں میں سب کو ملنے کا حق حاصل تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

US Midterm Elections 2026: ہندوستانی نژادپیا ڈانڈیا نے فلوریڈا میں کانگریس کی نشست جیت لی، میرین فوج کے سابق اہلکار کو دی شکست

انڈین امریکن امپیکٹ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر چنتن پٹیل نے ایک بیان میں پیّا ڈانڈیا کی…

38 minutes ago

2027 Uttar Pradesh Assembly Elections: اکھلیش یادو یوپی اسمبلی الیکشن نہیں لڑیں گے، بولے: اب سیدھے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لوں گا

اتر پردیش حکومت میں وزیر اوم پرکاش راج بھر کو نشانہ بناتے ہوئے اکھلیش یادو…

2 hours ago

Jesus De Miguel Dies: فٹ بال میدان میں ٹکر کے بعد جیسوس ڈی میگوئل کا انتقال، یوئیفا نے کیا اظہارِ تعزیت

یورپی فٹ بال کی اعلیٰ ترین تنظیم یوئیفا نے منگل کے روز سی ڈی ٹینیریفے…

12 hours ago