قومی

پی ایم مودی نے روزگار میلے میں تقسیم کئے 71 ہزار سے زیادہ کاغذات تقرری

نئی دہلی، 22 نومبر (بھارت ایکسپریس): جون میں وزیر اعظم نریندر مودی نے مرکز کی تمام وزارتوں اور محکموں کو اس سمت میں کام کرنے کی ہدایت دی تھی۔ دیوالی کے موقع پر منعقدہ روزگار میلے میں ملک بھر سے منتخب نوجوانوں کو تقرری کے کاغذات دئے گئے تھے۔ اب ایک بار پھر روزگار میلے میں 71,056 تقرری کاغذات  تقسیم کئے گئے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ‘روزگار میلہ’ پروگرام میں شرکت کی۔ اس دوران وزیر اعظم مودی نے جاب میلے میں تمام نئی بھرتیوں کے لیے کرمایوگی اسٹارٹ ماڈیول – آن لائن اورینٹیشن کورس کا آغاز کیا۔ وزیر اعظم مودی نے جاب میلے میں 71,056  کاغذات تقرری تقسیم کئے۔ مرکزی حکومت کی یہ کوشش ہے کہ مختلف وزارتوں اور محکموں میں خالی آسامیوں کو ڈیڑھ سال کے اندر مشن موڈ میں پُر کیا جائے۔

پی ایم مودی نے روزگار میلے میں منعقد پروگرام کے دوران خطاب بھی کیا۔ اپنے خطاب میں  پی ایم مودی نے کہا کہ روزگار میلے کے ذریعے ملک کے نوجوانوں کو کاغذات تقرری  دینے کی یہ مہم اسی طرح جاری رہے گی۔ ہندوستان جیسے نوجوان ملک میں ہمارے کروڑوں نوجوان اس ملک کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔ مرکزی حکومت اپنے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور توانائی کو اولین ترجیح دے رہی ہے، جس کا ملک کی تعمیر میں زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جانا چاہئے۔

مرکزی حکومت سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کے مشن موڈ میں کام کر رہی ہے: پی ایم مودی

پی ایم مودی نے کہا کہ آج کے بڑے جاب فیئر سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت کس طرح سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کے مشن موڈ میں کام کر رہی ہے۔ ہندوستان آج خدمات کی برآمدات کے معاملے میں دنیا کی ایک بڑی طاقت بن گیا ہے۔ اب ماہرین اس اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں کہ ہندوستان بھی دنیا کا مینوفیکچرنگ پاور ہاؤس بن جائے گا۔

ملک کی نوجوان طاقت کو ملک کی تعمیر میں کارآمد ہونا چاہئے: پی ایم مودی

پی ایم مودی نے کہا کہ ملک کی زیادہ سے زیادہ نوجوان طاقت کو قوم کی تعمیر میں استعمال کیا جانا چاہئے، یہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ماہرین بتا رہے ہیں کہ ہندوستان کے پاس اپنی صلاحیت دکھانے کا سنہری موقع ہے اور امید ہے کہ ہندوستان پیداوار کے میدان میں بھی سرفہرست ہونے والا ہے۔

سرکاری اور غیر سرکاری شعبوں میں ملازمتوں کے بے پناہ امکانات: پی ایم مودی

پی ایم مودی نے کہا کہ سرکاری اور غیر سرکاری شعبوں  میں ملازمتوں کے بے پناہ امکانات پیدا ہو رہے ہیں اور یہ مواقع نوجوانوں کے لئے ان کے اپنے گاؤں اور شہروں میں پیدا کئے جا رہے ہیں۔ ہمارے 80,000 سے زیادہ اسٹارٹ اپ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔

کاروبار کے خواہشمندوں کو مدرا لون سے مل رہی بڑی مدد

پی ایم مودی نے کہا کہ آج جو لوگ اپنا کاروبار کرنا چاہتے ہیں ان کو مدرا لون سے بہت مدد مل رہی ہے اور اب تک 35 کروڑ سے زیادہ کا قرض دیا جا چکا ہے۔

 دیوالی کے موقع پر بھی تقرری نامے تقسیم کئے گئے تھے

جون میں وزیر اعظم نریندر مودی نے مرکز کی تمام وزارتوں اور محکموں کو اس سمت میں کام کرنے کی ہدایت دی تھی۔ دیوالی کے موقع پر منعقدہ روزگار میلے میں ملک بھر سے منتخب نوجوانوں کو تقرری نامے دئے گئے تھے۔ ان میں گروپ-اے، گروپ-بی (گزیٹیڈ)، گروپ-بی (نان گزیٹیڈ) اور گروپ سی کی تقرریوں کے ساتھ ساتھ سینٹرل آرمڈ فورسز، سب انسپکٹر، کانسٹیبل، جونیئر کلرک (ایل ڈی سی)، اسٹینو، پی اے،ٹیکس انسپکٹر، ریلوے ایم ٹی ایس جیسی پوسٹ شامل ہیں۔

ان شہروں کے نوجوانوں کو تقرری کے لیٹر ملے

رائے پور، نئی دہلی، پنجی، گروگرام، پورٹ بلیئر، وشاکھاپٹنم، ایٹا نگر، گوہاٹی، پٹنہ، سری نگر، ادھم پور، جموں، رانچی، ہزاری باغ، بنگلور، ترواننت پورم، لیہہ، بھوپال، گوالیار، اندور، پونے، ناگپور، امپھال، شیلانگ، ایزول، دیما پور، بھونیشور اور جالندھر وغیرہ 45 شہروں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

Bharat Express

Recent Posts

At least 116 dead, several injured: ہاتھرس میں موت کا ستسنگ،بابا کے قدموں کے دھول کیلئے مچی بھگدڑ میں 116 افراد ہلاک،زخمیوں کی تعداد بھی 100 سے زائد

 صدر جمہوریہ، نائب صدر ہند، پی ایم مودی ،امت شاہ ،راہل گاندھی ،اکھلیش یادو، پرینکا…

3 hours ago

Sai Tamhankar Casting Couch: ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے ساتھ گزارنی تھی رات، مشہور اداکارہ کو فلم کے بدلے ملا تھا ’گندہ آفر‘

اب ایک مشہوراداکارہ نے اپنے ساتھ ہوئی کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔…

3 hours ago

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ملی راحت، القادر ٹرسٹ معاملے میں عدالت نے دی ضمانت

القادر ٹرسٹ معاملے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ضمانت مل گئی…

4 hours ago