علاقائی

ہائی کورٹ میں شردھا قتل کیس کو CBI کو منتقل کرنے کی عرضی خارج

 بھارت ایکسپریس /دہلی ہائی کورٹ نے شردھا والکر کے قتل کی تحقیقات دہلی پولیس سے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کو منتقل کرنے کی ہدایت مانگنے والی ایک PIL کو مسترد کر دیا ۔کورٹ نے کہاکہ یہ صرف’پبلسٹی مفاد کی عرضی لگتی ہے۔

چیف جسٹس ستیش چندر شرما اور جسٹس سبرامونیم پرساد کی بنچ نے کہا کہ یہ ایک مفاد عامہ کی عرضی ہے اور اس میں کوئی خاص وجہ نہیں دکھتی ۔

درخواست میں الزام لگایا گیا کہ بازیابی کی جگہوں پر میڈیا اور عوام کی موجودگی شواہد میں مداخلت کے مترادف ہے۔

 یہ بھی الزام  ہے کہ دہلی پولیس نے اپنی تحقیقات کے ہر قدم کے بارے میں میڈیا اور عوام کے سامنے تمام تفصیلات ظاہر کی ہیں اور قانون کے تحت اس کی اجازت نہیں ہے۔

28 سالہ آفتاب امین پونا والا نے مبینہ طور پر شردھا والکر کا گلا گھونٹ کر اس کی لاش کے 35 ٹکڑوں میں تقسیم کر دیے جسے اس نے جنوبی دہلی کے مہرولی علاقے میں واقع اپنے گھر میں تقریباً تین ہفتوں تک فریج میں رکھا۔ اس کے بعد اس نے جسم کے اعضاء کو کئی دنوں تک شہر بھر میں رات کے آخری پہر میں پھینک دیا۔

پولیس نے کہا کہ دونوں میں اکثر مالی مسائل پر جھگڑا رہتا تھا۔ شبہ ہے کہ ان کے درمیان لڑائی ہوئی جس کے نتیجے میں پونا والا نے 18 مئی کی شام 27 سالہ والکر کو ہلاک کر دیا۔

Bharat Express

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

6 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

6 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

6 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

7 hours ago