قومی

PM Modi condoles death of Khaleda Zia: ’’دل کی گہرائی سے رنجیدہ ہوں‘‘ وزیراعظم نریندر مودی کا خالدہ ضیا کے انتقال پر اظہار تعزیت

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کے روز بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے خالدہ ضیا کے اہل خانہ اور بنگلہ دیش کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم کا پیغام

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ وہ خالدہ ضیا کے انتقال کی خبر سن کر ’’دل کی گہرائیوں سے رنجیدہ‘‘ ہیں۔ خالدہ ضیا 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ وزیراعظم نے مرحومہ کے اہل خانہ کے لیے اس عظیم صدمے کو برداشت کرنے کی دعا بھی کی۔ وزیراعظم نے کہا: ’’ڈھاکا میں سابق وزیراعظم اور بی این پی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا کے انتقال کی خبر سن کر دل کی گہرائیوں سے رنجیدہ ہوں۔ ان کے اہل خانہ اور بنگلہ دیش کے تمام عوام سے ہماری دلی تعزیت۔ خدا ان کے اہل خانہ کو اس المناک صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔‘‘

وزیراعظم نے خالدہ ضیا سے ملاقات کو یاد کیا

اپنی پوسٹ میں وزیراعظم مودی نے خالدہ ضیا کے سیاسی ورثے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم کے طور پر انہوں نے ملک کی ترقی اور بھارت-بنگلہ دیش تعلقات میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 2015 میں ڈھاکہ میں خالدہ ضیا سے ہونے والی اپنی ملاقات کو بھی یاد کیا۔ وزیراعظم نے مزید کہا: ’’بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم کے طور پر، بنگلہ دیش کی ترقی اور بھارت-بنگلہ دیش تعلقات کے لیے ان کی اہم خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ مجھے 2015 میں ڈھاکہ میں ان سے ہونے والی گرمجوش ملاقات یاد ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ان کا وژن اور ورثہ ہماری شراکت داری کی رہنمائی کرتا رہے گا۔ خدا ان کی روح کو سکون عطا فرمائے۔‘‘

خالدہ ضیا کا آج صبح ہوا انتقال

بیگم خالدہ ضیا کا آج علی الصبح ڈھاکہ کے ایورکیئر اسپتال میں علاج کے دوران انتقال ہوا۔ بی این پی کی جانب سے فیس بک پر جاری بیان کے مطابق، خالدہ ضیا فجر کی نماز کے فوراً بعد، مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 6 بجے انتقال کر گئیں۔ بی این پی کے بیان میں کہا گیا: ’’خالدہ ضیا صبح تقریباً 6:00 بجے، فجر کی نماز کے فوراً بعد انتقال کر گئیں۔‘‘ بیان میں مزید کہا گیا: ’’ہم ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کرتے ہیں اور سب سے گزارش کرتے ہیں کہ مرحومہ کے لیے دعا کریں۔‘‘

متعدد عارضوں میں مبتلا تھیں خالدہ ضیا

خالدہ ضیا کو 23 نومبر کو پھیپھڑوں کے انفیکشن کے باعث ڈھاکہ کے ایورکیئر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ طویل عرصے سے دل کی بیماری، ذیابیطس، گٹھیا، جگر کے سیروسس اور گردوں کی پیچیدگیوں سمیت متعدد عارضوں میں مبتلا تھیں۔ اسی ماہ کے اوائل میں انہیں مزید علاج کے لیے لندن بھی بھیجا گیا تھا۔ آج صبح اسپتال کے باہر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی، اسی دوران ان کے بیٹے اور بی این پی کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان اپنی والدہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے اسپتال پہنچے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

4 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

5 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

5 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

6 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

6 hours ago