اتراکھنڈ کے ضلع الموڑا سے ایک انتہائی دلخراش سڑک حادثے کی خبر سامنے آئی ہے۔ بھکیا سین–ونایک روڈ پر صبح سویرے ایک مسافر بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں 7 مسافروں کی موت ہو گئی، جب کہ کئی دیگر زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ یہ بس پہاڑی علاقے سے رام نگر کی طرف جا رہی تھی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں موقع کے لیے روانہ ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق بس صبح تقریباً 6 بجے دواراہاٹ سے رام نگر کے لیے روانہ ہوئی تھی، اسی دوران ڈرائیور کے قابو سے نکل کر بس سیدھی کھائی میں جا گری۔ حادثے میں 7 افراد کے جاں بحق ہونے اور 11 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ تمام زخمیوں کو قریبی بھکیا سین اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ریسکیو آپریشن کے لیے ایس ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچ چکی ہے، جب کہ ضلع مجسٹریٹ اور سب ڈویژنل مجسٹریٹ بھی جائے حادثہ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ضلع ہیڈکوارٹر سے جائے حادثہ کا فاصلہ تقریباً 100 کلومیٹر ہے۔ آپدا افسر وینیت پال کے مطابق بس کے اندر اب بھی کچھ لوگوں کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔
اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، “ہمیں بکیاسین-ونائک موٹر روڈ پر ایک بس حادثے کی انتہائی افسوسناک خبر ملی ہے، جس میں مسافروں کی جانیں چلی گئیں۔ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ہے۔ ہم بھگوان سے پراتھنا کرتے ہیں کہ مرنے والے کی آتمہ کو سکون ملے اور غمزدہ خاندانوں کو طاقت ملے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں داخل کیا جا رہا ہے۔۔”
حادثے کی خبر ملتے ہی پولیس، ضلع انتظامیہ اور آفات سے نمٹنے والی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ آس پاس کے دیہات کے لوگ بھی بغیر کسی تاخیر کے امدادی کاموں میں شامل ہو گئے اور دشوار گزار پہاڑی علاقے تک پہنچنے میں حکام کی رہنمائی کی۔ کھائی انتہائی گہری ہونے کے باعث ریسکیو کام میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، تاہم تمام ٹیمیں پوری مستعدی کے ساتھ متاثرین کو تلاش کرنے اور ان کی شناخت کے عمل میں مصروف ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
موڈیز کے تخمینے میں امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود بڑھانے کے اثرات…
ویٹیکن کے مطابق، 71 سالہ پوپ تقریباً تین گھنٹے آپریشن تھیٹر میں رہے، جبکہ سرجری…
شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش اور راس…
مارکو روبیو کا دورۂ ہندوستان 18 اکتوبر کی مقررہ مدت کے چند روز بعد ہو…
بہار کے ضلع ویشالی میں راگھوپور کے قریب کشتی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔…
کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…