قومی

PM Modi cancels Kanpur visit: وزیر اعظم مودی نے جموں و کشمیر میں مہلک دہشت گردانہ حملے کے بعد کانپور کا دورہ منسوخ کیا، تاہم کل بہار کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی نے 24 اپریل کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہوئے المناک دہشت گردانہ حملے کے بعد کانپور کا اپنا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ اس حملے میں کانپور کے ایک نوجوان شبھم سمیت 28 لوگوں کی جانیں گئی ہیں۔ وزیر اعظم مودی اپنے دورے کے دوران کانپور میں 20,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے والے تھے۔

وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ’’احترام کے طور پر، غم کے اس وقت میں کانپور میں کسی بھی جشن یا رسمی عوامی مصروفیت کو ملتوی کرنا مناسب سمجھا گیا۔‘‘ تاہم وزیر اعظم مودی 24 اپریل کو پنچایتی راج دیوس کے موقع پر مدھوبنی، بہار میں پہلے سے طے شدہ پروگرام میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم، جو پہلگام حملے کے وقت سعودی عرب میں تھے، بدھ کو علی الصبح ہندوستان واپس آئے۔

شام چھ بجے ہوگا سی سی ایس کا اجلاس

ہندوستان واپس آتے ہی انھوں نے دہلی کے ہوائی اڈے پر قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔ وہیں پیش رفت پر تبادلۂ خیال کے لیے کابینہ کمیٹی برائے سلامتی (CCS) کا اجلاس آج شام 6 بجے ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ یہ حملہ 2019 کے پلوامہ سانحہ کے بعد سے خطے میں سب سے مہلک حملہ ہے۔ پاکستان میں مقیم کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے منسلک ایک شیڈو گروپ ریزسٹنس فرنٹ نے مبینہ طور پر اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، حالاں کہ حکومت کی طرف سے سرکاری طور پر اس کی تصدیق ابھی باقی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس ’’وحشیانہ فعل‘‘ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

2 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

3 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

4 hours ago