قومی

Women’s Reservation Bill: خواتین ریزرویشن بل پر بحث تاریخی لمحہ، تمام جماعتیں حمایت کریں: وزیراعظم نریندر مودی

نئی دہلی :نریندر مودی نے خواتین کے لیے ریزرویشن بل پر پارلیمنٹ میں جاری بحث کو تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں سے اس بل کی متفقہ حمایت کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کی زیادہ شمولیت سے ملک کو نئی سمت ملے گی اور جمہوریت مزید مضبوط ہوگی۔وزیراعظم مودی نے لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ خواتین کو پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں 33 فیصد ریزرویشن دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک قانون نہیں بلکہ ملک کی ترقی اور بہتر مستقبل کے لیے اہم قدم ہے۔ انہوں نے تمام جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کو سیاست سے بالاتر ہو کر دیکھیں اور متفقہ طور پر بل کی حمایت کریں تاکہ مزید تاخیر نہ ہو۔

وزیراعظم  مودی نے ملک کی “ناری شکتی” کو پرنام کرتے ہوئے کہا کہ خواتین نے ہر شعبے میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے اور اب انہیں فیصلہ سازی کے عمل میں مناسب نمائندگی ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس بل کی مخالفت کریں گے انہیں اس کے سیاسی نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں، کیونکہ ملک کی آدھی آبادی اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔وزیراعظم مودی نے اپوزیشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کئی ارکان ذاتی طور پر اس بل کی حمایت کرتے ہیں، لیکن اگر کوئی کھل کر مخالفت کرتا ہے تو ملک کی خواتین انہیں معاف نہیں کریں گی۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ کسی ایک جماعت یا حکومت کا نہیں بلکہ پورے ملک کا ہے اور اس کا فائدہ جمہوریت کو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ سیاست میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں انہیں سمجھنا ہوگا کہ خواتین اب گاؤں، پنچایت اور مقامی سطح پر قیادت کر رہی ہیں اور آنے والے وقت میں قومی سیاست میں بھی ان کا کردار مزید بڑھنے والا ہے۔ ان کی مانگوں کو اب مزید نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔وزیراعظم  مودی نے کہا کہ حکومت خواتین کو ریزرویشن دے کر کوئی احسان نہیں کر رہی بلکہ انہیں ان کا حق دیا جا رہا ہے۔ یہ معاملہ کئی برسوں سے زیر التوا ہے اور اب اس میں مزید تاخیر مناسب نہیں ہوگی۔ انہوں نے تمام جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اس تاریخی قدم کی حمایت کریں۔ایوان میں ہنگامے کے دوران وزیراعظم مودی  نے ہلکے انداز میں کہا کہ اگر کچھ  لیڈراس فیصلے کا سیاسی کریڈٹ لینا چاہتے ہیں تو وہ آگے بڑھ کر اس کا سہرا اپنے سر باندھ سکتے ہیں، لیکن اصل مقصد خواتین کو ان کا حق دینا ہے، نہ کہ سیاسی فائدہ حاصل کرنا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Adani Ahmedabad Marathon: اڈانی احمد آباد میراتھن کے 10ویں ایڈیشن کی آفیشل جرسی جاری

اڈانی احمد آباد مریاتھن کے 10ویں ایڈیشن کی آفشل جرسی جاری کر دی گئی۔ احمد…

10 minutes ago

Saint Trilochan Darshan Das: روحانیت اور یوگا کا تاریخی سنگم، ہریدوار میں سنت تریلوچن درشن داس اور سوامی رام دیو کی جذباتی ملاقات

پتنجلی یوگ پیٹھ پہنچنے پر سوامی رام دیو جی نے انتہائی احترام اور سادگی کے…

30 minutes ago

SP Workers Protest in Delhi: اعظم خان کی حمایت میں دہلی میں ایس پی کارکنوں کا احتجاج، کہا- ’سازش کے تحت درج ہوئے 350 مقدمات

احتجاج کے دوران سماج وادی پارٹی کے لیڈران پی ایم کے نام ایک میمورنڈم بھی…

1 hour ago

Congress leader Rahul Gandhi: دیا جلانے کے لیے پیسے ہیں، ہاسٹل کے لیے کیوں نہیں؟ طلبہ کے بغیر ملک مضبوط نہیں ہو سکتا- راہل گاندھی

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی بات رکھتے ہوئے کہا، ’’حکومت…

1 hour ago

Asian Games: شیفالی ورما کی پہلی ٹی20 سنچری، بھارت نے بنگلہ دیش کو 196 رنز کا دیا ہدف

بھارتی ٹیم نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے اور…

2 hours ago