مودی 3.0 کابینہ میں اب وزارت کی تقسیم کا عمل بھی مکمل ہوچکا ہے ۔ خاص بات یہ ہے کہ امت شاہ کو ایک بار پھر سے وزیرداخلہ بنایا گیا ہے۔ وزیرخارجہ کے بطور ایس جئے شنکر کے نام کو دوبارہ منظوری دی گئی ہے ، وہیں نتن گڈکری کو پھر سے ان کی وزارت انہیں دی گئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار (9 جون) کو نئی این ڈی اے حکومت کے 71 وزراء کے ساتھ حلف لیا۔ ان میں سے 30 کابینہ کے وزیر ہیں، پانچ کے پاس آزاد چارج ہے اور 36 وزیر مملکت ہیں۔ اتوار (9 جون) کو ہوئی مودی کابینہ کی پہلی میٹنگ کے بعد بی جے پی نے وزارت داخلہ، وزارت دفاع اور وزارت خارجہ کو اپنے پاس رکھا ہے۔مودی کابینہ میں امت شاہ کو دوبارہ وزارت داخلہ اور راج ناتھ سنگھ کو دوبارہ وزارت دفاع کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
ڈاکٹر ایس جے شنکر کو وزارت خارجہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ نتن گڈکری کو دوبارہ سڑک ٹرانسپورٹ کی وزارت سونپی گئی ہے۔ اجے ٹمٹا، ہرش ملہوترا کو روڈ ٹرانسپورٹ کا وزیر مملکت بنایا گیا ہے۔ منوہر لال کھٹر کو دو وزارت دی گئی ہے ان میں ایک انرجی اور شہری ترقی کی وزارت کا قلمدان شامل ہے۔ مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ کو اس بار وزارت زراعت سونپی گئی ہے، نرملا سیتارمن کو اپنی پرانی وزارت دوبارہ مل گئی ہے۔ جتن رام مانجھی کو ایم ایس ایم ای کی وزارت ملی ہے۔
جے پی نڈا کو وزارت صحت اور اشونی ویشنو کو وزارت ریلوے کے ساتھ اطلاعات ونشریات کا وزیر بنایا گیا ہے۔کرن رجیجو کو پارلیمانی امور کا وزیر بنایا گیا ہے، سی آر پاٹل کو واٹر منسٹری دی گئی ہے۔ شیوراج سنگھ چوہان کو دو وزارت ملی ہے ، دیہی ترقی کے ساتھ وزارت زراعت کا قلمدان دیا گیا ہے۔ منسوخ مانڈویہ کو لیبر منسٹری او رکھیل کی وزارت دی گئی ہے۔رام موہن نائیڈو کو وزارت ہوابازی دی گئی ہے۔ دھرمیندر پردھان کو وزارت تعلیم پھر سے دی گئی ہے۔
گجندر سنگھ شیخاوت کو کلچرل منسٹری دی گئی ہے۔ اننو پورنا دیوی کو خواتین بہبود وزارت دی گئی ہے۔بھوپیندر یادو کو وزارت ماحولیات دی گئی ہے۔چراغ پاسوان کو کھاد کی وزارت دی گئی ہے۔سربانند سونوال کو جہاز رانی کی وزارت دی گئ ہے۔ کرن رجیجو کو وزارت برائے اقلیتی امور سونپا گیا ہے۔
ہردیپ سنگھ پوری کو پٹرولیم کی وزارت سونپی گئی ہے جبکہ ایچ ڈی کماراسوامی کو انڈسٹریل منسٹری دی گئی ہے،وہیں جیوتی رادتیہ سندھیا کو ٹیلی کام منسٹری دی گئی ہے۔ گری راج سنگھ کو وزارت کپڑا دیا گیا ہے،پیوش گوئل کو وزارت صنعت دوبارہ دیا گیا ہے۔للن سنگھ کو پنچایت راج کی وزارت اور ماہی پروری کی وزارت دی گئی ہے۔
کابینہ میں شامل نئے وزراء شام 5 بجے کے قریب وزیر اعظم کی رہائش گاہ 7، لوک کلیان مارگ پر مودی 3.0 کابینہ کی پہلی میٹنگ میں پہنچے تھے۔ پی ایم نریندر مودی کی صدارت میں ہوئی اس میٹنگ میں جے پی نڈا، پیوش گوئل، نتن گڈکری، نرملا سیتارامن، ایس جے شنکر، لالن سنگھ، جیتن رام مانجھی، شیوراج سنگھ چوہان، چراغ پاسوان، گری راج سنگھ سمیت کئی لیڈروں نے شرکت کی تھی۔مودی کابینہ کی میٹنگ میں پی ایم آواس یوجنا کے تحت شہری اور دیہی علاقوں میں 3 کروڑ مکانات بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں تمام گھروں کو ایل پی جی اور بجلی کے کنکشن دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور نوکر شاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی…
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…