قومی

PM Modi Slams License Raj: بھاونگر میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کی کانگریس پر سخت تنقید، خودانحصاری پر دیا زور

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز گجرات کے بھاونگر میں ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کی معاشی پالیسیوں پر شدید تنقید کی اور انھیں بھارت کی ترقی میں رکاوٹ قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس نے آزادی کے بعد ملک کی صلاحیتوں کو نظر انداز کیا، جس کے نتیجے میں بھارت اپنی ممکنہ ترقی حاصل نہ کر سکا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’بھارت میں کسی چیز کی کمی نہیں تھی، مگر آزادی کے بعد کانگریس نے ملک کی صلاحیتوں کو پہچانا ہی نہیں۔ اسی لیے 6-7 دہائیاں گزرنے کے باوجود ہم وہ مقام حاصل نہ کر سکے جس کے ہم حق دار تھے۔‘‘

وزیر اعظم نے کہا کہ پہلے لائسنس-کوٹہ راج نے بھارت کو عالمی منڈی سے دور رکھا اور جب بازار کھولا گیا تو کانگریس نے صرف درآمدات پر انحصار کیا، جس سے خود کفالت کا خواب پیچھے رہ گیا۔ وزیر اعظم نے یو پی اے حکومت کے دور میں ہوئے گھوٹالوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں کروڑوں کے اسکینڈل ہوئے جنھوں نے ملک کے نوجوانوں کا بھاری نقصان کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہی پالیسیاں تھیں جنھوں نے بھارت کی اصل طاقت کو دبائے رکھا اور دنیا کے سامنے ہمارا اصل چہرہ نہیں آنے دیا۔‘‘

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ’’دنیا میں بھارت کا کوئی بڑا دشمن نہیں ہے۔ اگر کوئی دشمن ہے، تو وہ ہے دوسروں پر ہماری نربھرتا (انحصار)۔ ہمیں اس دشمن کو شکست دینی ہے۔‘‘ پی ایم مودی نے زور دیا کہ بھارت کو ایک ’آتم نربھر‘ ملک بنانا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے، تاکہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کا مستقبل محفوظ اور باعزت ہو۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’جتنا زیادہ بیرونی انحصار ہوگا، اتنی ہی زیادہ ناکامی ہوگی۔ خود انحصاری ہی ہماری خودداری کی ضمانت ہے۔‘‘ وزیر اعظم نے توانائی کے شعبے میں خود انحصاری کی کوششوں کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ ’’ہم خام تیل اور گیس کے لیے بیرونی ممالک پر انحصار کرتے تھے، جس کی وجہ سے ہماری دولت باہر جا رہی تھی۔ ہم نے اس صورت حال کو بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

اے ایم یو اسٹوڈنٹس یونین کی بحالی کے مطالبے کی حمایت، سپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے طلباء کے دھرنے اور بھوک ہڑتال کو حق بجانب قرار دیا

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدراورسپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان…

5 hours ago

Slap Case Delhi: ’یہ دیش تمہارے پِتا جی کا نہیں…‘ پرویش ورما پر برسے اروند کیجریوال، گرفتاری کا کیا مطالبہ

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے پرویش ورما کی گرفتاری کا مطالبہ…

6 hours ago

Iran IRGC Warns US: ایران کے آئی آر جی سی کا امریکی صدر ٹرمپ کو انتباہ، جنگ ہوئی تو تباہی بحر ہند تک پھیلے گی

ایران امریکہ کشیدگی: آئی آر جی سی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے…

7 hours ago