وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز گجرات کے بھاونگر میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ’سیوا پکھواڑا‘ مہم کو سراہا اور اپنے یومِ پیدائش پر دنیا بھر سے موصول ہونے والی نیک تمناؤں پر اظہارِ تشکر کیا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ پچھلے تین دنوں میں گجرات میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے خون کا عطیہ دیا جب کہ 30,000 سے زائد طبی کیمپ منعقد کیے گئے۔ انھوں نے کہا کہ ’’وشوکرما جینتی سے گاندھی جینتی تک ملک بھر میں سیوا پکھواڑا منایا جا رہا ہے۔ گجرات میں گزشتہ تین دنوں میں ایک لاکھ لوگوں نے خون عطیہ کیا ہے، صفائی مہم میں لاکھوں افراد شریک ہوئے اور تیس ہزار سے زائد ہیلتھ کیمپس لگائے گئے جن میں خواتین کی صحت کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔‘‘
وزیراعظم مودی نے 17 ستمبر کو یومِ پیدائش کے موقع پر دنیا بھر سے ملنے والی مبارکبادوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں سب کا انفرادی طور پر شکریہ ادا نہیں کر سکتا، لیکن جو نیک تمنائیں مجھے ملک اور دنیا بھر سے موصول ہوئیں، وہ میری طاقت ہیں۔ میں ان سب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘ واضح رہے کہ بی جے پی نے وزیراعظم کی سالگرہ کے موقع پر 15 روزہ ’سیوا پکھواڑا‘ مہم شروع کی ہے، جس کے تحت ملک بھر میں خون عطیہ کیمپ، صفائی مہمات اور سرکاری کامیابیوں پر مبنی نمائشیں منعقد کی جا رہی ہیں۔
اس سے قبل آج وزیراعظم مودی نے بھاونگر میں ’سمندر سے سمردھی‘ پروگرام کے تحت 34,200 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ’’یہ پروگرام اگرچہ بھاونگر میں ہو رہا ہے، لیکن اس کی اہمیت پورے بھارت کے لیے ہے۔ بھاونگر کو اس قومی وژن کا مرکز بنایا گیا ہے جس کا مقصد سمندری راستے سے ترقی حاصل کرنا ہے۔‘‘ عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے بچوں کی تیار کردہ ان پینٹنگز کو محفوظ کرنے کی بھی ہدایت کی جو انھیں تحفے کے طور پر پیش کی گئیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدراورسپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان…
تقریب کے آغاز میں ڈاکٹر محمد اکمل نے تعارفی کلمات پیش کرتے ہوئے جامعہ ملیہ…
راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ…
ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ سوگت رائے نے ایس آر ایف ٹی آئی میں ہوئی…
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے پرویش ورما کی گرفتاری کا مطالبہ…
ایران امریکہ کشیدگی: آئی آر جی سی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے…