بھارت ایکسپریس اردو-
کرکٹ آئرلینڈ کوامید ہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم اگلی گرمیوں (2026) میں انگلینڈ دورے سے پہلے ان کے ساتھ کرکٹ کھیلے گی۔ وہ اس سے متعلق بی سی سی آئی سے بات چیت کررہا ہے۔ واضح رہے کہ جولائی، 2026 میں ٹیم انڈیا کا انگلینڈ دورہ ہے، جہاں پانچ میچوں کی ٹی-20 سیریزکے بعد تین میچوں کی ونڈے سیریزکھیلی جائے گی۔ ای ایس پی این کرک انفوکی رپورٹ کے مطابق کرکٹ آئرلینڈ کے افسران نے اس سے متعلق بی سی سی آئی افسران کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ ہندوستانی ٹیم گزشتہ 7 سالوں میں تین بار(2018, 2022 اور2023 میں) آئرلینڈ کا دورہ کرچکی ہے۔ اس دوران کرکٹ فینس بڑی تعداد میں اسٹیڈیم بھی پہنچے۔
آئرلینڈ کے کپتان پال اسٹرلنگ نے منگل کے روزناراضگی ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم نے اس گرمی میں بہت کم گھریلوانٹرنیشنل کرکٹ کھیلا ہے۔ انہوں نے مانا کہ انگلینڈ کے خلاف چل رہی ٹی-20 سیریزمیں ان کی ٹیم کم تیارہے۔ کرکٹ آئرلینڈ کے سربراہ برائن میکنیس نے جمعہ کے روزمالاہائیڈ میں بارش کے بعد کہا کہ انہوں نے کھلاڑیوں اورملازمین سے ان کی تشویش کودورکرنے کے لئے ملاقات کی تھی۔ انگلینڈ کے خلاف دوسرا ٹی-20 بارش کے سبب بغیرکوئی گیند ڈالے منسوخ کردیا گیا۔
کرکٹ آئرلینڈ کے سربراہ نے کیا کہا؟
میکنیس نے کہا، “میں نے میٹنگ یہ کہہ کرشروع کی تھی کہ میرا ماننا ہے کہ 2025 میں ہم جتنا کرکٹ کھیل رہے ہیں، وہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے اورآئی سی سی ٹورنا منٹ میں مقابلہ ہونے کے لئے تیارکرنے کے لئے کافی نہیں ہے۔ میں اس بات سے انکارکررہا ہوں۔” انہوں نے مزید کہا، “ہم نے 2026 اور2027 کے شیڈول کے بارے میں اپنے خیال اورنظریات رکھے اورمیں نہ صرف بین الاقوامی پروگرام پر بلکہ گھریلوپروگرام پربھی ان کی رائے جاننا چاہتا تھا کہ کل کا سیشن مثبت رہا۔ ایمانداری سے کہوں توابھی بہت کام کرنا باقی ہے، لیکن یہ ایک اچھا سیشن تھا۔”
آئرلینڈ کو سیریز ڈرا کرانے کے لئے جیتنا ہوگا میچ
اتوارکوانگلینڈ کے خلاف تیسرا ٹی-20 میچ 2025 گرمیوں میں آئرلینڈ کا نواں اورآخری گھریلومرد انٹرنیشنل کرکٹ میچ ہوگا، جس میں پہلے 8 میں سے 4 توبارش کے سبب دھل گئے۔ انگلینڈ کے خلاف ٹی-20 سیریزکا پہلا میچ انگلینڈ نے جیتا تھا، آئرلینڈ کوسیریزڈرا کرنے کے لئے اتوارکوتیسرا میچ جیتنا ہے۔ میکنیس نے مزید کہا، “کھلاڑی ان چیلنجزکوسمجھتے ہیں، جن کا ہم سامنا کررہے ہیں اورکچھ وجوہات کوبھی سمجھتے ہیں کہ ہمارے پاس جوکچھ بھی تھا، وہ کیوں تھا، لیکن وہ اس بارے میں بہت واضح ہے کہ ہم کیا حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ اس بات سے پوری طرح رضا مند ہیں۔”
کچھ اہم پہلوؤں پرغور کرنا باقی
آئی سی سی کے شیڈول کے مطابق، آئرلینڈ کواگلی گرمیوں میں نیوزی لینڈ (ایک ٹسٹ)، بنگلہ دیش (3 ونڈے اورتین ٹی-20) اورافغانستان (ایک ٹسٹ، 3 ونڈے اور3 ٹی-20) کی میزبانی کرنی ہے۔ میکنیس نے کہا، “آخری پروگرام طے کرنے سے پہلے ابھی کچھ پہلوؤں پرغور کرنا باقی ہے۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ کے خلاف 8 ٹی-20 میچ کھیلے ہیں، جس میں سے 2 نیوٹرل مقام پراور6 آئرلینڈ کے ڈبلن میں کھیلے گئے ہیں۔ سبھی میچ ٹیم انڈیا نے جیتے ہیں۔ ونڈے کرکٹ میں دونوں کے درمیان کھیلے گئے تین میچ ہندوستان نے جیتے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
وزیر اعظم نریندر مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کے موقع پر 17…
یورپی کمیشن کی صدر نے سعودی عرب کے خلاف حوثی حملے کی مذمت کرتے ہوئے…
سیریز کا آخری مقابلہ 17 ستمبر کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔ ٹاس ہار…
وزارت خارجہ نے کہا، وزیر اعظم نریندر مودی نے شی جن پنگ سے ملاقات میں…
یو پی آئی، ڈیٹا پروٹیکشن قانون اور سیمی کنڈکٹر مشن کے ذریعے بھارت ڈیجیٹل خودمختاری…
نئے کسٹمز معاہدے سے کلیئرنس میں تاخیر کم ہونے کی امید، اے ای او پروگرام…