قومی

جموں وکشمیر: ادھم پور میں سیکورٹی اہلکاروں اوردہشت گردوں کے درمیان تصادم، ایک جوان شہید

جموں وکشمیر کے ادھم پورمیں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں ایک جوان شہید ہوگیا۔ سرچ آپریشن ادھم پورکے اونچائی والے علاقے میں چلایا جا رہا ہے۔ اسی دوران دہشت گردوں نے فوج پرفائرنگ کردی، جس میں ایک جوان زخمی ہوگیا۔ جوان کوآناً فاناً میں اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ شہید ہوگیا۔

افسران نے بتایا کہ جمعہ کی دیرشام ادھم پورکے ڈوڈو-بسنت گڑھ علاقے اوربھدرواہ، ڈوڈا میں سیوج دھرجنگلاتی سرحد میں تلاشی مہم شروع کی گئی۔ یہ آپریشن فوج اورجموں وکشمیرپولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس اوجی) نے مشترکہ طورپرکیا۔ تلاشی کے دوران عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی، جس سے ایک فوجی زخمی ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ سپاہی کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی موت ہوگئی۔

دہشت گردوں کی تلاش جاری

افسران نے بتایا کہ تصادم کی جگہ کے آس پاس کے علاقے میں رات میں سخت گھیرا بندی کی گئی۔ ہفتہ کی صبح مشترکہ تلاشی مہم پھر سے شروع کی گئی۔ جنگلی علاقے میں دو سے تین دہشت گردوں کے چھپے ہونے کا خدشہ ہے۔ افسران نے بتایا کہ ڈرون اور ڈاگ اسکواڈ کی مدد سے سرچ آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔ دہشت گردوں کی تلاش میں ایک آپریشن کشتواڑ میں بھی چلائی گئی، جہاں جمعہ کی رات سے دہشت گردوں اورسیکورٹی اہلکاروں کے درمیان تصادم جاری ہے۔ حالانکہ ابھی  تک دہشت گردوں کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔

جیش محمد کے دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی خبر

فوج اورسیکورٹی اہلکاروں کے پاس ان پٹ ہے کہ ادھم پور علاقے میں جیش محمد کے دوسے تین دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں۔ اسی اِن پُٹ کی بنیاد پرفوج پورے علاقے میں سرچ آپریشن چلا رہی ہے۔ افسران کے مطابق یہ دہشت گرد گزشتہ لمبے وقت سے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔ حالانکہ سیکورٹی اہلکاروں نے ان کی کوششوں کو ناکام کردیا ہے۔ اس سرچ آپریشن کے دوران ہی پولیس نے بھی سری نگر سمیت وادی کے 8 ٹھکانوں پرسرچ آپریشن چلایا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Narendra Modi: جیور ایئرپورٹ کا نام اب وزیر اعظم نریندر مودی کے نام پر ہوگا، یوگی آدتیہ ناتھ کا اعلان

اتر پردیش کابینہ نے ’نریندر مودی انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ نام رکھنے کی تجویز منظور کرلی، وزیر…

3 hours ago