قومی

Amit Shah hails PM Modi on GST reforms: ریاستوں سے کیے گئے آئینی وعدے کو پورا کردیا، امت شاہ نے جی ایس ٹی اصلاحات اور بھارت کی ترقی پر وزیراعظم مودی کی تعریف کی

وزیر داخلہ امت شاہ نے وزیراعظم نریندر مودی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جی ایس ٹی نافذ کرکے مودی جی نے ریاستوں سے کیا گیا ’’آئینی وعدہ‘‘ پورا کیا۔ امت شاہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کانگریس حکومتیں برسوں بات چیت کے باوجود یہ اصلاح نافذ نہ کرسکیں، لیکن مودی جی نے ریاستوں کو ریونیو کی ضمانت دے کر اس پر عمل کیا۔

کانگریس کو بنایا نشانہ

امت شاہ نے الزام لگایا کہ کانگریس جی ایس ٹی پر بحث تو کرتی رہی، مگر ریاستوں کو ریونیو خسارے کی ضمانت نہ دے سکی۔ انہوں نے کہا: ’’اگر یہ کانگریس کا آئیڈیا تھا تو اسے نافذ کیوں نہ کیا؟‘‘ شاہ کے مطابق مودی حکومت نے یہ بھروسہ دلایا کہ ریاستوں کو ان کا حصہ یقینی طور پر ملے گا اور زیادہ تر ریاستوں کو ادائیگیاں نومبر تک ہوجائیں گی۔

عوام کا حکومت پر اعتماد

شاہ نے کہا کہ عوام اب دیکھ رہے ہیں کہ ان کے ادا کیے گئے ٹیکس کا فائدہ انہیں براہ راست مل رہا ہے۔ ٹیکس کی وصولی بڑھنے کے ساتھ حکومت رعایتیں دیتی ہے، جس سے نظام پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے اسے آزادی کے بعد پہلی بار ممکن قرار دیا۔

کورونا کے دوران قیادت

امت شاہ نے کورونا وبا کو مودی حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا نے بھارت کے کووڈ مینجمنٹ کو بہترین تسلیم کیا۔ جنتا کرفیو، تھالی بجانے اور دیا جلانے جیسے اقدامات نے عوام میں متحد ہوکر وبا سے لڑنے کا جذبہ پیدا کیا۔

قومی سلامتی اور دہشت گردی پر سخت موقف

وزیر داخلہ نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے دہشت گردی کے خلاف سخت پالیسی اپنائی ہے۔ سرجیکل اسٹرائیک اور آپریشن سندور جیسے اقدامات نے دنیا کو بھارت کی طاقت دکھائی۔ شاہ کے مطابق یہ صرف نعرہ نہیں بلکہ مودی حکومت کی پالیسی ہے جس پر سختی سے عمل کیا گیا۔

عوامی فلاح اور معیشت میں تبدیلی

امت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت کے 11 برسوں میں 25 کروڑ افراد کو غربت سے نکالا گیا، 60 کروڑ کو بیت الخلا، بجلی، گیس سلنڈر، مفت اناج اور پینے کا صاف پانی فراہم کیا گیا۔ ہر شخص کو 5 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت دینا ایک بڑی کامیابی ہے۔

عالمی معیشت میں بھارت کا مقام

شاہ نے کہا کہ مودی حکومت نے فوج کو جدید بنایا، میک ان انڈیا کو فروغ دیا اور بھارت کو عالمی معیشت میں 11ویں سے 4ویں مقام تک پہنچایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2047 تک بھارت کو دنیا کی سب سے بڑی طاقت بنانے کا ہدف طے کیا گیا ہے اور مودی جی نے اس خواب کو حقیقت بنانے کے لیے عوام میں عزم پیدا کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

PM Narendra Modi: جیور ایئرپورٹ کا نام اب وزیر اعظم نریندر مودی کے نام پر ہوگا، یوگی آدتیہ ناتھ کا اعلان

اتر پردیش کابینہ نے ’نریندر مودی انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ نام رکھنے کی تجویز منظور کرلی، وزیر…

2 hours ago

School Bus Accident: نیپال کے پوکھرا کے قریب سڑک سے پھسل کر کھائی میں گری اسکول بس، حادثے میں 5 کی موت

بس کالیکا انگلش بورڈنگ اسکول کی تھی۔کاسکی ضلع پولیس دفتر کے سربراہ پولیس سپرنٹنڈنٹ نوین…

4 hours ago

Mayawati: کانشی رام کو بھارت رتن دینے کا مایاوتی نے پھر اٹھایا مطالبہ، بولیں بہوجن سماج ہی میرا اصل خاندان

بسپا سربراہ نے کانشی رام کے مہاپری نروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا، اتر…

5 hours ago