ہریانہ اسمبلی الیکشن 2024 کی انتخابی تشہیرکے آخری سبھی پارٹیوں نے اپنی طاقت دکھائی اورحکومت بنانے کے دعوے بھی کئے۔ اس دوران وزیراعظم نریندر مودی نے بھی عوام کے نام بڑا پیغام دیا۔ اس الیکشن میں کانگریس اوربی جے پی کے درمیان سخت مقابلہ مانا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی نے ہریانہ میں بی جے پی کی حکومت بننے کی امید ظاہرکی ہے۔
وزیراعظم مودی نے ایکس پر لکھا کہ گزشتہ کچھ دنوں میں میں نے پوری ریاست کا دورہ کیا ہے۔ میں نے لوگوں میں جو جوش دیکھا ہے، اسے دیکھ کر مجھے یہ مکمل یقین ہے کہ ہریانہ کے لوگ بی جے پی کو پھراپنا آشیرواد دینے والے ہیں۔ ہریانہ کے محب وطن، کانگریس کی تقسیم کرنے والی اور منفی سیاست کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔
پی ایم مودی نے ہریانہ کی عوام یہ جانتی ہے کہ کانگریس کبھی مستحکم حکومت نہیں دے سکتی۔ ہریانہ کے لوگ دیکھ رہے ہیں کہ کیسے کانگریس کے لیڈران آپس میں لڑ رہے ہیں۔ یہ حال تب ہے، جب یہ اپوزیشن میں ہیں۔ ہریانہ کے لوگوں کو اس بات سے بھی چوٹ پہنچ رہی ہے کہ دہلی اور ہریانہ میں بیٹھے دو خاص پریواروں کے اشارے پر پورے ہریانہ کی توہین ہو رہی ہے۔
پی ایم مودی نے آگے لکھا کہ کانگریس کے لیڈران نے ریزرویشن ختم کرنے کا بیان دے کر اپنے ارادے ظاہر کردیئے ہیں۔ ہریانہ کا پسماندہ اور دلت طبقہ ذات پات پر مبنی تشدد کو روکنے میں ناکام رہنے پر پہلے سے ہی کانگریس سے ناراض چل رہا ہے۔ اس لئے لوگوں نے کانگریس کو پھر سخت سزا دینے کا من بنا لیا ہے۔ ہریانہ کے گلی گلی سے ایک ہی آواز آرہی ہے۔ بھروسہ دل سے، بی جے پی پھر سے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ پچھلے 10 سالوں میں بی جے پی نے ہریانہ کے لوگوں کی زندگیوں کوسنوارنے کے لیے مسلسل کام کیا ہے۔ ہم نے تمام طبقات کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی ہے۔ کسان ہوں، نوجوان ہوں، خواتین ہوں، گاؤں اورشہروں کی ترقی ہو، ہم نے کوئی کسرنہیں چھوڑی ہے۔ ہم نے ہریانہ کوکانگریس کے گھوٹالوں اورفسادات کے دورسے نکالا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…