بھارت ایکسپریس۔
عالیہ بھٹ نے فلم کے پرموشن سے متعلق بڑی بات کہی ہے۔
عالیہ بھٹ ایک ایسی اداکارہ ہیں، جو ہر کردار کو بخوبی ادا کرتی ہیں۔ اس وقت وہ اپنی فلم ’جگرا‘ سے متعلق سرخیوں میں ہیں، جو 11 اکتوبر کو ریلیزہونے جا رہی ہے۔ اسی درمیان عالیہ بھٹ نے فلموں کے پی آرسے متعلق بھی بات کی۔ جہاں بیشترلوگوں کا یہی ماننا ہوتا ہے کہ فلم کے لئے پرموشن ضروری ہوتا ہے اوراس سے فلم کوکافی فائدہ ملتا ہے، یعنی فلم چل سکتی ہے، لیکن عالیہ بھٹ کوایسا نہیں لگتا۔ وہ اس سے بالکل الگ سوچتی ہیں۔
عالیہ بھٹ نے کہا کہ آپ ایک خراب فلم کو پی آرکے ساتھ نہیں بچاسکتے۔ آپ ایک ایسی فلم کو نہیں بچا سکتے جو پی آر کے ساتھ کام نہیں کرتی۔ اس لئے، اگریہ کام کرتا ہے تو آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ پی آر کی وجہ سے ہے۔ یہی ‘Key’ ڈیفرنس ہے، اس لئے لائن کھینچیں اورسمجھنے کی کوشش کریں۔
لائم لائٹ میں رہنے پر کیا کہا؟
اس کے ساتھ ہی عالیہ بھٹ نے لائم لائٹ میں رہنے کے دباؤ پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا، ”اپنے بارے میں کچھ خاص باتیں لوگوں کے سامنے رکھنا نارمل بات ہے، لیکن جب لوگ اپنی کہانیاں گڑھنا شروع کردیتے ہیں تو حالات خراب ہوجاتے ہیں۔“ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جھوٹ بولنے سے کبھی بھی سچائی نہیں بدل سکتی۔ ایک جھوٹ کو سو باردوہرانے سے وہ سچ نہیں ہوجاتا۔
فلم ’جگرا‘ میں آئیں گی نظر
عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم ’جگرا‘ میں ویدانگ رینا اور منوج پہوا بھی اہم کردار میں ہیں۔ اس کے علاوہ بھی عالیہ بھٹ کے پاس کئی پروجیکٹ پائپ لائن میں ہیں۔ فی الحال وہ شیو رویل کی ہدایت کاری میں بن رہی اوروائی آرایف (YRF) اسپائی یونیورس کی ’الفا‘ کی شوٹنگ کررہی ہیں، جس میں ان کے ساتھ شروری واگھ بھی ہیں۔ دونوں نے حال ہی میں کشمیر شیڈول پورا کیا تھا۔ ساتھ ہی عالیہ بھٹ، سنجے لیلا بھنسانی کے ساتھ ’لواینڈ وار‘ میں بھی کام کررہی ہیں، جس میں وہ رنبیرکپوراوروکی کوشل کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گی۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…
بس میں اسکولی بچے سوار تھے، جو واٹر پارک میں تفریح کے بعد اپنے گھروں…
امریکی عہدیدار نے کہا کہ سب سے بڑے مسائل پہلے ہی حل کیے جا چکے…
عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے…
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…